Brailvi Books

گُنَاھوں کے عَذَابات( حصہ اول )
12 - 86
مَحَبَّت تمام گُنَاہوں کی جڑ ہے ۔(1) ٭ تَوَاضُع اِختیار کیجئے اور تکبُّر کی آفت سے پیچھا چھڑائیے ۔٭ اَنْجام کو پیشِ نظر رکھئے کہ یہ وقتی اور جذبانی قدم دنیا وآخرت میں کس قدر تباہی و بربادی کا باعِث بنتا ہے مثلاً یہ کہ قاتِل کو اپنے مُلکی قانون کے مُطَابِق طرح طرح کی تکلیف دہ سزاؤں اور عزیز واَقْرِباء کے سامنے ذِلَّت ورُسوائی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، اس کے عِلاوہ قرآن وحدیث میں اس کے لئے جہنّم کے دردناک عذاب کی وعیدیں بھی آئی ہیں ۔ 
حلقوں میں یاد کروائی جانے والی دُعا
بَیْتُ الْخَلَا میں داخِل ہونے سے پہلے کی دُعا
اَللّٰهُمَّ اِنّىْۤ اَعُوْذُ بِكَ مِنَ الْخُبُثِ وَالْخَبَاۤئِثِ
ترجمہ: اے اللہ!  میں ناپاک جِن اور جنیوں سے تیری پناہ مانگتا ہوں ۔(2)
چونکہ پاخانے ( یعنی بَیْتُ الخلَا ) میں گندے جِنَّات رہتے ہیں اس لئے یہ دُعا پڑھنی چاہیے ۔() 
٭ …٭ …٭ …٭ …٭ …٭ 
دُرُود شریف کی فضیلت
فرمانِ مصطفے ٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم: مسلمان جب تک مجھ پر دُرُود شریف پڑھتا رہتا ہے فرشتے اُس پر رحمتیں بھیجتے رہتے ہیں، اب بندے کی مرضی ہے کم پڑھے یا زیادہ ۔(3)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!	صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد



________________________________
1 -    موسوعة ابن ابى الدنيا ،  كتاب ذم الدنيا ،  ٥ / ٢٢ ،  حديث: ٩.
2 -    بخارى ،  كتاب الدعوات ،  ص١٥٦٢ ،  حديث: ٦٣٢٢ ومدنی پنج سورہ ،  ص۲۰۴. 
3 -    مراٰۃ المناجیح ،  کتاب الطہارۃ ،  آداب الخلاء ،  پہلی فصل ،  ۱ / ۲۵۹.
4 -    ابن ماجه ،  كتاب اقامة الصلاة ، باب الصلاة على النبى صلى الله عليه وسلم ،  ص١٥٢ ،  حديث: ٩٠٧.