Brailvi Books

گلوکار کیسے سدھرا
27 - 31
ہچکیاں بندھ گئیں ، ہم نے ٹی وی کے نقصانات سن کر اتفاقِ رائے سے T.V گھر سے نکال باہرکیا، وہ دن ہے اور آج کا دن اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ ہمارے گھر کے تمام افراد عطاری ہوگئے اور دعوتِ اسلامی کے رنگ میں رنگ گئے تادمِ تحریر میں ڈویژن مشاورت کے خادم (نگران) کی حیثیت سے دعوتِ اسلامی کے مدنی کام کرنے کی سعادت حاصل کر رہا ہوں۔ 
اللہعَزّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت  پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!		صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{10}خواب میں کرم ہو گیا
	کورنگی (باب المدینہ کراچی) کے مقیم اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے کہ دینی معلومات نہ ہونے کے باعث میری عملی حالت اچھی نہ تھی۔ زندگی کے ایام غفلت میں گزر رہے تھے۔ اسی دوران 2003؁ء میں ایک روز میرے ملاقات سبز عمامے کا تاج سجائے سنّت کے مطابق سفید لباس میں ملبوس ایک اسلامی بھائی سے ہو گئی۔ سلام و مصافحے کے بعد انہوں نے انفرادی کوشش کرتے ہوئے مجھے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کی برکات بیان کیں اور آخر میں شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت، بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علاّمہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری رَضَوی دَامَت بَرَکاتُہم العالیہ کے بیان کی کیسٹ بنام ’’اللہ عَزَّوَجَلَّ
کی خفیہ تدبیر‘‘ تحفتا ًپیش کی۔ گھر آ کر میں نے بیان سننا شروع کیا تو امیرِ اہلسنّت  دَامَت بَرَکاتُہم العالیہ نے جس حکمت بھرے انداز میں ایمان کی حفاظت کا ذہن دیا