میرے تو وہم و گمان میں بھی کبھی اس کا تصور نہ آیا تھا۔ یہ رِقت انگیز بیان سن کر میرے جسم پرلرزہ طاری ہوگیا۔ دل کی کیفیت بدلنے لگی اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ میں نے تمام گناہوں سے توبہ کی اور نیکیوں پر استقامت پانے کے لیے مدنی ماحول کو اپنا لیا۔ 2006ء کے رمضان المبارک میں میں نے دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہونے والے 30 روزہ تربیتی اعتکاف میں شرکت کی سعادت بھی حاصل کی۔ اعتکاف میں شریک ہوا تھا تو میری آنکھ پر دانہ (پھنسی) تھا جس کی وجہ سے میری آنکھ میں شدید تکلیف تھی۔ رمضان المبارک کی دوسری رات جب تکلیف برداشت سے باہر تھی تو میں آرام کرنے کے لیے لیٹا تو میری آنکھ لگ گئی کیا دیکھتا ہوں کہ خواب میں امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرکاتہُم العالیہ تشریف لے آئے ۔ میں نے آپ سے مصافحے کے دوران اپنی تکلیف کا اظہا ر کیا تو آپ دَامَتْ بَرکاتہُم العالیہ نے شفقت فرماتے ہوئے مجھے دم فرمایا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ جب میں بیدار ہو اتو میری آنکھ کا درد ختم ہو چکا تھا۔
اللہعَزّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد