Brailvi Books

گلوکار کیسے سدھرا
24 - 31
اسلامی بہنوں کی ذمہ دارہ ہیں۔ 
اللہعَزّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت  پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!		صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{8}ابرِ رحمت
	ضلع منڈی بہاؤالدین (پنجاب،پاکستان) کے شہر ملک وال کے محلہ امرتسریاں کے مقیم اسلامی بھائی اپنی زندگی میں رونما ہونے والے مدنی انقلاب کا تذکرہ کچھ یوں کرتے ہیں: میرے دن رات گناہوں کی تاریک وادیوں میں بسر ہو رہے تھے گانے باجوں اور فلموں ڈراموں کا اس قدر شوقین تھا کہ اپنے فارغ اوقات کا اکثر حصہ انہیں میں صَرف کرتا۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ کی عطاکردہ کئی نعمتوں کے ساتھ ساتھ مجھے اچھی آوازکی نعمت بھی حاصل تھی مگر میں اس نعمت کی ناقدری کرتے ہوئے اس کاصحیح استعمال کرنے کے بجائے اکثر اوقات گھر والوں کے سامنے اور دوستوں کی محفل میں بڑے فخریہ انداز میں گانے گنگناتا تھا۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ کی رحمت سے مجھے توبہ کی توفیق مل گئی، ہوا یوں کہ ایک روز دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ، سنّتوں کے پیکر ایک اسلامی بھائی نے مجھ سے ملاقات کی اور نہایت محبت کے ساتھ انفرادی کوشش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وارسنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی