Brailvi Books

گلوکار کیسے سدھرا
21 - 31
رہی، اس دوران میں نے داڑھی شریف سجالی، امیرِ اہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ العَالیَہ کا مرید ہوگیا اور اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ پنج وقتہ نماز کی پابندی کے ساتھ ساتھ تقریباً 16 سال کی قضا نمازوں کی ادائیگی کا اہتمام کرنا شروع کر دیا ہے۔ نیز مدنی ماحول کی برکت سے مجھے امیرِ اہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ العَالیَہ کے عطاکردہ مدنی انعامات پر عمل کاجذبہ نصیب ہوا اور خصوصاًایک مدنی انعام (کہ کیاآج آپ نے کنز الایمان سے کم از کم تین آیات (بمع ترجمہ وتفسیر) تلاوت کرنے یاسننے کی سعادت حاصل کی) پرعمل کرنا شروع کیا اور روزانہ ایک رکوع ترجمۂ قراٰن کنز الایمان اور اس پر تفسیر ی حاشیہ خزائن العرفان پڑھنے لگا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ تادمِ تحریر 2 بار پورا قراٰنِ پاک بمع ترجمہ و تفسیرمکمل کر چکاہوں اوراب تیسری بار بھی 22 پارے مکمل کر چکا ہوں۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ مجھے کثرت کے ساتھ تلاوتِ قرآن کریم کی سعادت عطا فرمائے اور آخری دم تک مجھے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رکھے۔ آمین
’’کنز الایمان‘‘ یا خدا میں کاش! روزانہ پڑھوں
پڑھ کر تفسیر اِس کی پھر اُس پر عمل کرتا رہوں
اللہعَزّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت  پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!		صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد