اورسنّتوں بھرا مدنی لباس اپنانے کی توفیق ملی اور یوں میں تھوڑے ہی عرصے میں دعوتِ اسلامی کے مدنی رنگ میں رنگ گیا ، تادمِ تحریر اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ حلقہ مشاورت کے خادم (نگران) کی حیثیت سے دعوتِ اسلامی کے مدنی کام کرنے میں مصروف ہوں۔
اللہعَزّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{4}اداکاری کا شوق
ضلع حافظ آباد (پنجاب،پاکستان) کے شہر جلالپور بھٹیاں کے قریبی گاؤں خانپور کے مقیم اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے: گھر میں مدنی ماحول نہ ہونے کی وجہ سے یوں تو چھوٹے سے لے کر بڑے تک گھر کا ہر فرد ہی گانے باجوں اور فلموں ڈراموں کا شائق تھا مگر چھوٹا ہونے کے باوجود بد قسمتی سے میں ان گناہ کے کاموں میں سب سے آگے تھا۔ خدا عَزَّوَجَلَّ نے مجھے خوش الحانی (اچھی آواز) کی نعمت اوردیگر صلاحیتوں سے نوازرکھا تھا۔ مگر افسوس میں ان صلاحیتوں کو اللہ عَزَّوَجَلَّ اور اس کے رسول صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی رضا والے کاموں میں صرف کرنے کی بجائے ان کی نافرمانی والے کاموں میں استعمال کر رہاتھا۔ میں اپنے ہم عمر بچوں کے ساتھ کھیل کود کے دوران گانے گاتا، مشہور فلمی اداکاروں کی نقلیں اتارتا اور