Brailvi Books

گلوکار کیسے سدھرا
11 - 31
کرے اور اﷲ عَزَّوَجَلَّ کو بھول جائے،بُرا بندہ وہ ہے جو ظلم و ستم کرے اور خدائے جَباّر و قَہاّر کو بھول جائے، بُرا بندہ وہ ہے جو کھیل کود میں پھنسا رہے اور قبروں میں جا کر گلنے سڑنے کو بھول جائے، بُرا بندہ وہ ہے جو تکبُّر کرے اور حد سے بڑھے اور اپنی ابتداء و انتِہاء کو بھول جائے،بُرا بندہ وہ ہے جو دنیا کو دین کے ذَرِ یْعے دھوکا دے، بُرا بندہ وہ ہے جو دین کو شُبُہات کے ذَرِیْعے بگاڑ دے، بُرا بندہ وہ ہے جسے لالچ کھینچتا پھرے، بُرا بندہ وہ ہے جسے نفسانی خواہشات سیدھے راستے سے بہکادیں ،بُرا بندہ وہ ہے جسے اس کی خواہِشات ذَلیل کردیں ۔‘‘(ترمذی ج ۴ ص ۲۰۳ حدیث ۲۴۵۶ دارالفکر بیروت)
	مجھے اپنی زندگی کے گزرے ہوئے ان لمحات پر ندامت ہونے لگی جو عبادتِ الہٰی سے خالی اور گناہوں سے پُر تھے ،ایک ولیٔ کامل کے پر تاثیربیان کے ذریعے اپنا احتساب کرتے ہوئے بے ساختہ میری آنکھوں سے آنسو بہہ نکلے، میں نے صدقِ دل سے اللہ عَزَّوَجَلَّ کے حضور اپنے گناہوں کی معافی مانگی اور آئندہ گناہوں سے باز رہنے کے پختہ ارادہ کے ساتھ گانوں کی تمام کیسٹیں توڑ ڈالیں اور نماز روزہ کا اہتمام شروع کر دیا کبھی کبھار مجھے اپنے اس اجنبی محسن کی یاد آیا کرتی تھی جس نے بیان کی کیسٹ دے کر مجھ پر احسانِ عظیم کیا تھا، کافی عرصے بعد ایک مرتبہ