Brailvi Books

گلدستۂ دُرُود و سلام
99 - 645
 اور انہوں  نے مجھے مُنکَر نکیر کے سُوالات کے جوابات یاد دلا دیئے اور میں  نے اُسی طرح جوابات دے دیئے،اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ عذاب مجھ سے دُور ہوا۔ میں  نے اُن بُزُرگ سے عرض کی: ’’اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ آپ پر رَحم فرمائے !آپ کون ہیں  ؟ ‘‘ فرمایا : ’’اَنَا شَخْصٌ خُلِقْتُ مِنْ کَثْرَۃِ صَلَاتِکَ عَلَی النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّموَاُمِرْتُ اَنْ اَنْصُرَکَ فِیْ کُلِّ کَرْبٍ، یعنی میں  وہ شخص ہوں  جس کو تیرے نبی پاکصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر کثرت کے ساتھ دُرُود شریف پڑھنے کی بَرَکت سے پیدا کیا گیاہے اور مجھے ہرمُصیبت کے وَقت تیری اِمداد پر مامُور کیاگیا ہے۔ ‘‘ (القول البد یع،الباب الثانی فی ثواب الصلاۃ والسلام علی رسول ا للّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ، ص ۲۶۰)
تمہارا نام مصیبت میں  جب لیا ہوگا
ہمارا بگڑاہوا کام بن گیا ہوگا	    (ذوقِ نعت ،ص۳۵)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
	اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ !کثرتِ دُرُود شریف کی بَرَکت سے مَدد کرنے کیلئے قَبر میں  جب فِرِشتہ آ سکتا ہے تو تمام فِرِشتوں  کے بھی آقا مکّی مَدَنی مصطَفٰیَّصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کرم کیوں   نہیں   فرما سکتے! کسی نے بالکل بجا تو فریاد کی ہے۔
میں  گور اندھیری میں  گھبراؤں  گا جب تنہا 		امداد  مری  کرنے  آجانا مرے آقا
روشن مِری تُربت کو لِلّٰہ شہا کرنا 			جب نَزع کاوقت آئے دیدار عطا کرنا
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد