میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دُرُود شریف کی بَرَکت سے پُھولوں کے پھیکے اور تَلْخ رَس مِل کر ایک ہوگئے اور سب کا نام شہد ہوگیا۔ ایسے ہی سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی غُلامی کی بَرَکت سے سارے عَربی، عجمی انسان ایک ہوگئے اوراِن کا نام مُسلمان ہوگیا۔ جس طرح دُرُود شریف کی بَرَکت سے پِھیکا رَس میٹھا ہوگیا۔اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ ہم دُرُود شریف پڑھتے رہیں گے تو ہماری پھیکی عِبادَتوں میں بھی دُرُود پاک کی بَرَکت سے قَبُولِیَّت کی مِٹھاس پیدا ہوجائے گی۔ جس طرح دُرُود شریف کی بَرَکت سے شہد شِفا بن گیا اسی طرح ہر دُعا دُرُود شریف کی بَرَکت سے مَرَضِ گُناہ کی دَوا ہے۔
ہوں دُرُود و سَلام ،میرے لب پر مُدام
ہر گھڑی دَم بَدم ،تاجدارِ حرم (وسائلِ بخشش ،ص ۲۷۱)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
اے ہمارے پیارے اللّہ عَزَّوَجَلَّ! ہمیں عُمر بھر فَرائض و واجِبات کی پابندی کے ساتھ ساتھ اپنے پیارے اورمُحسن آقاصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر کثرت سے دُرُود و سَلام بھیجتے رہنے کی توفیق عطا فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسَلَّم
٭…٭…٭…٭…٭…٭