Brailvi Books

گلدستۂ دُرُود و سلام
9 - 645
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
بیان نمبر :1
دُرُود شریف کی فضیلت 
	سرکارِ نامدار، مدینے کے تاجدار، دو عالَم کے مالک و مختار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وسلَّم کا ارشاد ِ نور بار ہے :’’زَیِّنُوْا مَجَالِسَکُمْ بِالصَّلَاۃِ عَلَیَّ فَاِنَّ صَلَاَتَکُمْ عَلَیَّ نُوْرٌلَّکُمْ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ،یعنی تم اپنی مجلسو ں  کو مجھ پر دُرُودِپاک پڑ ھ کر آراستہ کرو کیونکہ تمہارا مجھ پردُرُود پڑھنا بروزِقیامت تمہارے لئے نور ہو گا۔‘‘ (جامع صغیر،حرف الزاء ،ص۲۸۰، حدیث :۴۵۸۰)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! جب بھی کسی مَحفِلِ ذکر میں  شرکت کی سعادت نصیب ہو اور حضورنبیِّ اکرم، نورِ مُجَسَّمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وسلَّم کا اسمِ گرامی لیاجائے تو تَزْئِینِ مجلس اور حصولِ برکت کیلئے دُرُودِپاک پڑھ لینا چاہئے تاکہ ہماراپڑھاہوا دُرُودِپاک روزِ قیامت ہمارے لئے نورہواور ہماری بخشش ومَغْفِرت کا ذریعہ بھی بن جائے جیساکہ  
سرکار پر پڑھا ہوا دُ رُود پاک کام آگیا
	حضرتِسیِّدُناعبدُاللّٰہ بن عُمَررَضِی اللّٰہ تَعالٰی عَنْہماسے مروی ہے :