موقع پر امّتِ عاصی کو یاد فرما کر جن کی چشمانِ کرم تر ہوگئیں کیوں نہ ایسے مُشْفِق ومہربان آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے محبت و عقیدت کے اظہار کے لئے ان کی ذات پر دُرُود و سلام کی کثرت کی جائے ۔
اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ تبلیغِ قرآن و سنت کی عالمگیرغیرسیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں دُرُود و سلام کی خوب خوب ترغیب دلائی جاتی ہے۔ زیرِنظر کتاب بھی درحقیقت مدنی چینل کے سلسلہ ’’فیضانِ دُرُود و سلام‘‘ میں شہزادۂ عطار حاجی ابو ہلال محمد بلال رضا عطاری سَلَّمَہُ الْبَارِی کے کئے گئے بیانات ہی کا مجموعہ ہے۔ دُرُودِ پاک کی اہمیت و اِفادیت کے پیشِ نظر دعوتِ اسلامی کی مجلسِ اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَّہان بیانات کو’’گُلدستۂ دُرود و سلام‘‘ کے نام سے تحریری صورت میں پیش کرنے کی سعیٔ جمیل کر رہی ہے۔
اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ اس کتاب پر شعبہ بیاناتِ دعوتِ اسلامی (المدینۃالعلمیہ) کے 5اسلامی بھائیوں نے کام کرنے کی سعادت حاصل کی بالخصوص سید عمران اختر عطاری مدنی اور فرمان علی عطاری مدنی کے خوب کوشش کی۔
اللّٰہتعالیٰ ہمیں ’’اپنی اورساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش‘‘ کرنے کے لئے مدنی اِنعامات پر عمل اور مدنی قافلوں کا مسافر بنتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے اور دعوت ِ اسلامی کی تمام مجالس بشمول مجلسِ اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیّہ کو دن پچیسویں رات چھبیسویں ترقی عطا فرمائے ۔
اٰمین بجاہ النَّبِیِّ الاَمین صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
شعبہ بیاناتِ دعوتِ اسلامی مجلسِ اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیّہ {دعوتِ اسلامی}
۲۵صفرالمظفر۱۴۳۵ھ بمطابق 29دسمبر 2013ء