بیان نمبر:8
70مرتبہ رَحْمتوں کا نُزُول
حضرتِ سَیِّدُنا عبدُاللّٰہ ابنِ عَمرو بن عاص رَضِی اللّٰہ تَعالٰی عَنْہما کا فرمانِ عالی شان ہے:’’مَنْ صَلَّی عَلَی النبی صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَاحِدَۃً،جو شخص نبیِّ پاکصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر ایک بار دُرُودِ پاک پڑھے گا ’’صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَمَلَائِکَتُہُ سَبْعِیْنَ صَلَاۃً،اس پر اللّٰہ تعالیٰ اور اس کے فِرِشتے ستّرمرتبہ رَحمت بھیجیں گے۔‘‘ (مسندِ احمد،مسندعبداللّٰہ بن عمرو بن العاص، ۲/۶۱۴،حدیث:۶۷۶۶)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!فَیضانِ دُرُود وسَلام کے بھی کیا کہنے،اس سے نہ صِرف دُرُودو سلام پڑھنے والا فَیضیاب ہوتا ہے بلکہ جس مُسلمان کو اس کا اِیصالِ ثواب کیا جائے اس کا بھی بیڑا پار ہوجاتا ہے۔چُنانچہ دعوتِ اسلامی کے اِشاعَتی اِدارے’’مکتبۃ المدینہ‘‘کے مَطْبُوعہ رسالے ’’قَبروالوں کی 25حِکایات‘‘ کے صفحہ 1پر ہے :
560 قَبْر وں سے عذاب اُٹھا لیا گیا
حضرتِ سیِّدُنا عَلَّامہ ابو عبدُاللّٰہ محمد بن احمد مالِکی قُرطُبِیعَلَیْہِ رَحْمَۃُاللّٰہِ القوینَقْل کرتے ہیں : حضرتِ سیِّدُنا حسن بَصری عَلَیْہِ رَحْمَۃُاللّٰہِ الْقَوی کی خِدمتِ