اس کی بَرَکت سے اپنی اور اپنے اَہل وعَیال کی اِصلاح کا جَذبہ بھی پیدا ہوگا اور اَولا د کی دُرُست تَربیت کرنے کے طریقے بھی سیکھنے کو ملیں گے۔
اے ہمارے پیارے پیارے اللّٰہ عزَّوَجَلَّ! ہمیں اپنی ،اپنے اہلِ خانہ اور ساری دُنیا کے لوگوں کی اِصلاح کاعَظِیْم جَذبہ نصیب فرما۔نہ صِرف خُود کثرت سے دُرُودوسلام پڑھنے بلکہ اپنے بچوں کو بھی اس کا عادی بنانے کی توفیقِ رفیق مرحمت فرما۔
میری آنے والی نسلیں تیرے عشق ہی میں مچلیں
ٍ اٍِ نہیں نیک تو بنانا مدنی مدینے والے (وسائلِ بخشش ،ص ۲۸۸)
اٰمین بجاہ النبی الامین صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
فرمانِ مصطفٰے
رَحمتِ عالَمِیان صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ جنّت نِشان ہے،جس نے بدھ ، جُمعرات و جُمُعہ کو روزے رکھے اللّٰہ تعالیٰ اُس کیلئے جنّت میں ایک مکان بنائے گا جس کا باہَر کا حصّہ اندر سے دکھائی دیگا اور اندر کا باہَر سے ۔ (مجمع الزوائد، ۳ /۴۵۲،حدیث:۵۲۰۴)
٭…٭…٭…٭…٭…٭