بیان نمبر :7
موت سے پہلے جَنَّت میں
مَقام دیکھے گا
سرکارِ مدینہ،راحتِ قلب وسینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وسلَّم کا فرمانِ جَنَّت نشان ہے : ’’مَنْ صَلَّی عَلَیَّ فِیْ یَوْمٍ اَلْفَ مَرَّۃٍ لَمْ یَمُتْ حَتَّی یَرٰی مَقْعَدَہُ مِنَ الْجَنَّۃِ،یعنی جو مجھ پر ایک دن میں ایک ہزارمرتبہ دُرُود شریف پڑھے گا وہ اُس وَقت تک نہیں مرے گا جب تک جَنَّت میں اپنا مَقام نہ دیکھ لے۔ ‘‘ (الترغیب والترھیب، کتاب الذکر والدعاء ،الترغیب فی اکثارالصلاۃ علی النبی،۲/ ۳۲۶، حدیث: ۲۵۹۰)
وہ تو نِہایت سَسْتا سودا بیچ رہے ہیں جَنَّت کا
ہم مُفلِس کیا مول چُکائیں اپنا ہاتھ ہی خالی ہے(حدائقِ بخشش ،ص۱۸۶)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ہمیں نہ صرف خُود فَرائض و واجبات کی پابندی کے ساتھ ساتھ اپنے آپ کو کثرت سے دُرُودِ پاک پڑھنے کا عادی بنانا چاہئے بلکہ اپنے اَہل و عَیال کو بھی دُرُودِ پاک اور تاجدارِکائنات صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کیمَحَبَّت اورآپ کے اہل بیت کی محبت کی تَعْلیم دینی چاہیے جیسا کہ
تَربیتِ اَولاد کے لئے تین اَہَمّ باتیں
نبی پاک،صاحبِ لولاک صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکافرمانِ تَربیت