Brailvi Books

گلدستۂ دُرُود و سلام
78 - 645
 نشان ہے:’’اَدِّبُوْا اَوْلَادَکُمْ عَلٰی ثَلاثِ خِصَالٍ،یعنی اپنی اَولاد کو تین باتیں  سکھاؤ‘‘ (1) ’’حُبِّ نَبِیِّکُمْ،اپنے نبی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی مَحَبَّت‘‘(2)’’وَحُبِّ اَہْلِ بَیْتِہٖ،اَہلِ بیت (عَلَیْھمُ الرِّضْوان) کی مَحَبَّت ‘‘(3) ’’وَقِرَاءَۃِ الْقُرْاٰنِ،اور تلاوتِ قُرآن، فَاِنَّ حَمَلَۃَ الْقُرْاٰنِ فِیْ ظِلِّ اللّٰہِ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ یَوْمَ لَا ظِلَّ اِلَّا ظِلُّہُ مَعَ اَنْبِیَائِہٖ وَاَصْفِیَائِہٖ، کیونکہ قُرآنِ پاک پڑھنے والے لوگ اَنبیا و اَصْفِیا عَلَیْھِمُ السَّلام کے ساتھ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کے سایۂ رَحمت میں  ہوں  گے جس دن اس کے علاوہ کوئی سایہ نہ ہوگا ۔‘‘(جامع صغیر ،الاول   ء الاول،حرف الہمزۃ ،ص۲۵، حدیث: ۳۱۱) 
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ہمارے اسلاف کرام رَحِمھمُ اللّٰہ السَّلام اپنی اولاد کی ایسی مَدَنی تَربیت کیا کرتے تھے کہ بچپن ہی سے وہ عِشْقِ رسولصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی چلتی پھرتی تصویر اور کثرتِ دُرُود و سلام کے عادی ہوا کرتے تھے ۔ اس کی ایک مثال مُلاحَظہ فرمائیے: 
دُرُود پاک کا عاشِق
حضرت ِسیِّدُنا علَّامہ عبد الوہَّاب شَعرانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِیْ فرماتے ہیں  : ’’شیخ نُورُ الدین شَونِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْغَنی نے مجھے بتایا کہ میں  بچپن میں  ’’شَونی‘‘ (نامی شہر) میں  جانور چَرایا کرتا تھا، مجھے رسولِ پاک، صاحب لولاک صلَّی اللّٰہ تعالٰی عَلَیْہ واٰلہٖ وسلَّم پر دُرُود شریف پڑھنے سے اس قَدَرمَحَبَّت تھی کہ میں  اپنا