Brailvi Books

گلدستۂ دُرُود و سلام
74 - 645
جوگدا دیکھو لئے جاتا ہے تَوڑا نُور کا
نُور کی سَرکار ہے کیا اس میں  توڑا نُور کا	 (حدائقِ بخشش ،ص۲۵۴)
(15) شبِ جُمُعہ(یعنی جُمعرات اور جُمُعہ کی دَرمیانی رات)دُرُود شریف پڑھنا بھی بہت اَفْضَل ہے۔  (القول البدیع ،الخامس فی الصلاۃ علیہ فی اوقات مخصوصۃ،ص۳۷۷)
(16) کِتابوں  اور رِسالوں  کی اِبتدا میں  بِسْمِ اللّٰہ شریف اور حمد کے بعد دُرُود شریف لکھنا مُسْتحب ہے اور کُتُب و رَسائل کے آخر میں  دُرُود شریف  لکھنا سَلَف صالحین کا طریقہ ہے۔(القول البدیع ،الخامس فی الصلاۃ علیہ فی اوقات مخصوصۃ،ص ۴۱۳)
(17) ہر نَماز میں  تَشَھُّدْ(یعنی اَلتَّحِیَّات)کے بعد دُرُود شریف پڑھناسُنَّت ہے۔ 
(18) نَمازِ جنازہ میں  دوسری تَکْبِیْر کے بعد دُرُود شریف پڑھنا سُنَّتِ مُؤکَّدہ ہے۔ 
(19)خُطْبۂ جُمُعہ وعیدین میں  دُرُود شریف پڑھنا اِمام شافِعی علیہ رَحْمۃُ اللّٰہ الْکافیکے نزدیک فَرض جبکہ اَحناف کے نزدیک مُسْتحب ہے۔بہر حال لازم ہے کہ کوئی خُطْبۂ جُمُعہ دُرُود شریف سے خالی نہ ہو۔ (القول البدیع ،الخامس فی الصلاۃ علیہ فی اوقات مخصوصۃ،ص۳۸۶)
(20) خُطْبۂ نِکاح ،دَرسِ علم اور بیان کی اِبتدا میں  بھی دُرُود شریف