Brailvi Books

گلدستۂ دُرُود و سلام
73 - 645
 بوقتِ رُخصت اِرشاد فرمایا:’’ تُم یقین رکھو کہ اس راہ میں  فَرائض کے بعد کوئی بھی عِبادت دُرُود شریف کی مِثل  نہیں   ہے۔‘‘میں  نے عرض کی کہ کتنی مِقْدار میں  دُرُود شریف پڑھتا رہوں ۔ارشاد فرمایا:’’کوئی عددمُعیَّن  نہیں   ہے۔اس قَدَر زِیادہ پڑھو کہ اسی میں  مُستغرق ہوجاؤ اور دُرُود شریف کے رنگ میں  رنگے ہوئے بن جاؤ۔‘‘(سرور القلوب، ص۳۴۱)
جب کان بَجْنے لگیں  تو دُرُود پڑھو 
(13) جب کان بجے یعنی کان میں  سَنْسَناہَٹ یا بِھنبِْھناہَٹ پیدا ہو تو   دُرُود شریف پڑھے۔ سرکار ِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ’’جب تُمہارے کان بجنے لگیں  تو مجھ پر دُرُود شریفپڑھو،اللّٰہتعالیٰ تُم پر اپنی رَحمت نازِل فرمائے گا۔ ‘‘(القول البدیع،الباب الخامس فی الصلاۃ علیہ فی اوقات مخصوصۃ، ص۴۲۲)
(14)جُمُعہ کے دن بکثرت دُرُود شریفپڑھے۔حُضُورِاکرم، نُورِمُجسَّم ، شاہِ بنی آدم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ’’مَنْ صَلَّی عَلَیَّ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ مِاءَۃَ مَرَّۃٍ جَاءَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ وَمَعَہُ نُوْرٌ لَوْ قُسِّمَ ذٰلِکَ النُّوْرُ بَیْنَ الْخَلْقِ کُلِّہِمْ لَوَسِعَہُمْ‘‘ جو شخص جُمُعہ کے دن سو بار دُرُود شریف پڑھے گا وہ قیامت کے دن ایسا نُور لے کر آئے گا جو اگر ساری مَخْلوقات میں  تقسیم کیا جائے تو سب کوکِفایت کرے ۔ (جمع الجوامع ،حرف المیم ،۷/ ۱۹۹،حدیث: ۲۲۳۴۹)