Brailvi Books

گلدستۂ دُرُود و سلام
72 - 645
ورنہ حُضُور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ہرمُومن کے شفیع ہیں  ۔‘‘ (مراٰۃ،۱/۴۱۱)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اَذان واِقامت کے جواب کا مُفَصَّل طریقہ اور دُعائے وَسیلہ سیکھنے کیلئے دعوتِ اسلامی کے اِشاعَتی اِدارے ’’مکتبۃ المدینہ ‘‘کا مَطْبُوعہ 32صفحات پرمُشْتمِل رِسالہ ’’فَیْضانِ اَذان‘‘مُلاحَظہ فرمائیے بلکہ 499 صفحات پر مُشْتمِل کتاب ’’نَماز کے اَحکام‘‘حاصل فرمالیجئے۔اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  اَذان کے ساتھ ساتھ وضو ، غُسل اورنَماز وغیرہ سے مُتعلِّق اِنتہائی اَہم اَحکام سیکھنے کا موقع ملے گا۔
(8) وضو کرتے وَقت۔(9) کسی چیز کو بھول جائے تو دُرُود وسَلام پڑھے، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ وہ چیز یاد آجائے گی۔(10) حَج میں  لَبَّیْک پڑھنے کے بعد۔(11) صَفا ومَروہ کی سَعْی کے دوران۔(12) سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی قَبرِ اَنور کی زِیارت کے وَقت، بلکہ جب مَدینہ مُنوَّرہ کا سَفر کرے تو پُورے راستے میں  بکثرت دُرُود شریف پڑھے۔(درمختار وردالمحتار،کتاب الصلاۃ، باب صفۃ الصلاۃ،مطلب نص العلماء علی استحباب الصلاۃ…الخ، ۲/ ۲۸۱) 
حضرتِ سَیِّدُنا شیخ عبدُالحقّ مُحَدِّث دِہلویعَلَیْہ رَحْمَۃُ اللّٰہ الْقَوِی نے ترجمۂ مِشکوۃ میں  ذِکر کیا ہے کہ جب میں  قَبرِ اَنور کی زِیارت کے قَصْد سے سَفرِ مَدینہ مُنوَّرہ کیلئے روانہ ہوا تو حضرتِ سَیِّدُنا شیخ عَبدُ الوہَّاب مُتَّقیعَلَیہ رَحْمۃُ اللّٰہ الْقَوی نے