Brailvi Books

گلدستۂ دُرُود و سلام
65 - 645
لیے حسرت کا باعث ہوگی اگرچہ دوسری نیکیوں  کے ثواب کی وجہ سے وہ لوگ  جَنَّت میں  داخل بھی ہوجائیں ۔(شعب الایمان ‚باب‚فی تعظیم النبی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم واجلالہ…الخ، ۲/ ۵ ۲۱، حدیث: ۱۵۷۱)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ان رِوایات پرغور فرمائیے کہ دُرُودِپاک کے مُعامَلہ میں  بُخل کرنے والوں  کیلئے کیسی کیسی وعیدیں  بیان کی گئی ہیں  ۔خُوب غور کریں ، سوچیں  اور اِس عادَت سے توبہ کریں  ۔ 
میرے آقا اعلیٰ حضرت، امامِ اَہلسُنَّت،مُجدِّدِدین ومِلَّت، پروانۂ شمع رسالت الحاج الحافظ القاری شاہ امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن نامِ اَقدَس سُن کر دُرُود شریف پڑھنے کے بارے میں  حکمِ شریعت بیان کرتے ہوئے اپنی مشہور اور مقبولِ زمانہ کتاب ’’فتاویٰ رضویہ شریف‘‘ جلد6،صفحہ 221پر ارشاد فرماتے ہیں  : 
نامِ پاک حُضُور پُرنُورسیِّددو عالم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم مختلف جلسوں  (یعنی مجلسوں ) میں  جتنے بار لے یا سُنے ہر بار دُرُود شریف پڑھنا واجب ہے، اگر نہ پڑھے گا   گُنہگار ہوگا اورسَخت وعیدوں  میں  گرفتار ، ہاں  اس میں  اِختلاف ہے کہ اگر ایک ہی جلسہ (یعنی مجلس )میں  چند بار نامِ پاک لیا یا سُنا تو ہر بار واجب ہے یا ایک بار کافی اور ہر بارمُسْتحب ہے، بہت(سے) علما قولِ اَوَّل کی طرف گئے ہیں  ۔