ان کے نزدیک ایک جَلسہ میں ہزار بار کلمہ شریف پڑھے تو ہر بار دُرُود شریف بھی پڑھتا جائے اگر ایک بار بھی چھوڑ ا گُنہگار ہُوا۔دیگر عُلما نے اُمَّت کی آسانی کی خاطِر قولِ دوم (کو)اِختیار کیا ،ان کے نزدیک ایک جَلسہ میں ایک بار دُرُود (شریف پڑھ لینا) اَدائے واجب کے لئے کِفایت کرے گا ، زِیادہ کے تَرک سے گُنہگار نہ ہوگا مگر ثوابِ عظیم وفَضلِ جَسِیْم سے بیشک مَحروم رہا۔ بہرحال مُناسِب یہی ہے کہ ہر بارصَلَّی اﷲتَعالٰی عَلَیْہ وَسَلَّمکہتا جائے کہ ایسی چیز جس کے کرنے میں باِلاتفاق بڑی بڑی رَحمتیں بَرَکتیں اور نہ کرنے میں بِلاشُبہ بڑے فَضْل سے مَحرومی اور ایک مَذْہبِ قَوی پر گُناہ و مَعْصِیَّت ،عاقِل کا کام نہیں کہ اُسے ترک کرے ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
اے ہمارے پیارے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ! ہمیں ہرمَجلس میں اپنا اور اپنے پیارے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا ذِکرِ خَیرکرنے کی توفیق عطافرما اورحُضُور عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُوَالسَّلامکی ذاتِ پاک پر کثرت سے دُرُودِپاک پڑھنے کی توفیق عطا فرما ۔
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم