Brailvi Books

گلدستۂ دُرُود و سلام
56 - 645
اوراِجتماع میں  شِرکت کی سَعادت حاصل کی اِجتماع کے آخری دن اِختتامی دُعا ہورہی تھی دیگر عاشِقانِ مُصْطفٰی کی طرح میرے والدِ مُحترم بھی دُعاؤں  کی قَبولیت کے لئے مُحتاجوں  کی مُحتاجی دُورکرنے والے رَبّ کریم عَزَّوَجَلَّکی بارگاہ میں  دَستِ سُوال دَرازکئے ہوئے تھے رِقَّت اَنگیز دُعاکی بدولت شُرکائے اجتماع کی آہیں  بُلَنْد ہورہی تھیں  میرے والدِگرامی پر بھی رِقَّت طاری تھی خَوفِ خُدا کے باعث وہ زارو قطار رورہے تھے اُنہوں  نے دُعاکے اِختتام پر چہرے پر ہاتھ پھیرے اور جُونہی آنکھیں  مَلنا شُروع کیں  ان پر کرم ہوگیا طویل عرصہ سے موتیا کی بیماری میں  مُبتَلا والدِ مُحترم کو حیرت اَنگیز طور پر شفا نصیب ہوگئی اور موتیا کا مَرَض خَتْم ہوگیا۔ بیشک یہ دعوتِ اسلامی کے سُنَّتوں  بھرے اِجتما ع کی بَرَکت تھی کہ والدِ مُحترم کی بینائی بَحال ہوگئی ۔ 
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
اے ہمارے پیارے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ ہمیں  دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابَستہ رہتے ہوئے دِین اسلام کی خُوب خُوب خِدْمَت کرنے اور اپنے پیارے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی  سُنَّتوں  کے مُطابق زِندگی بَسر کرنے کی توفیق عطافرما۔ 
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
٭…٭…٭…٭…٭…٭