Brailvi Books

گلدستۂ دُرُود و سلام
51 - 645
 گُنہگاروں  کی فریاد کیوں  نہ سنیں  گے۔دیکھو رَبّ تعالیٰ ہمارے اَعمال دیکھتا ہے پھر بھی اِسکی بارگاہ میں  فِرِشتے اَعمال پیش کرتے ہیں  ۔ 
(2) دوسرے یہ کہ یہ فِرِشتے ایسے تیز رَفتار ہیں  کہ اِدھراُ مَّتِی کے مُنہ سے دُرُود نکلا اُدھر اُنہوں نے سَبْز گُنْبد میں  پیش کیا۔ اگر کوئی ایک مَجْلس میں  ہزار بار دُرُود شریف پڑھے تو یہ فِرِشتہ اس مَجْلس اور مَدینہ طیبہ کے ہزار چکّر لگائے گا ، یہ نہ ہوگا کہ دن بھر کے دُرُود تھیلے میں  جمع کرکے ڈاک کی طرح شام کو وہاں  پہنچائے۔ 
(3) تیسرے یہ کہ اللّٰہ تعالیٰ نے فِرِشتوں  کوحُضُورِ اَنور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا خُدَّامِ آستانہ بنایا ہے۔حُضُورِ اَنور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے خِدْمت گارَان ،فرشتوں  کا سا رُتبہ رکھتے ہیں  ۔
خیال رہے کہ حُضُور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ایک آن میں  بے شُمار دُرُود خوانوں کی طرف یَکساں  توَجُّہ رکھتے ہیں  ،سب کے سَلام کا جواب دیتے ہیں  ۔ جیسے سُورج بیک وَقت سارے عالَم پر توَجُّہ کرلیتا ہے ایسے ہی آسمانِ نَبُوَّت کے سُورج صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمایک وَقت میں  سب کا دُرُود وسَلام  سُن بھی لیتے ہیں  اور اس کا جَواب بھی دیتے ہیں  لیکن اس میں  آپ کو کوئی تکلیف بھی مَحسوس  نہیں   ہوتی۔کیوں  نہ ہو کہ مَظْہرِ ذاتِ کِبْریا ہیں  ،رَبّ تعالیٰ بیک وَقت سب کی دُعائیں  سُنتا ہے۔          (مراٰۃ،۲/۱۰۰)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد