جس طرح زبان سے دُرُودوسلام پڑھنے کابے شُماراَجروثواب ہے اسی طرح نبیِّ پاک،صاحِبِ لولاک صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے نامِ نامی اسمِ گرامی کے ساتھ دُرُودوسلام کا لکھنا بھی مُوجِبِ برکات ہے۔ چُنانچہ اس ضِمن میں چند رِوایات سُنئے اور دُرُودِپاک لکھنے کی عادَت بنائیے۔
فِرِشْتے صُبْح و شام دُرُود بھیجتے رہیں گے
حضرتِ سَیِّدُنا جَعْفَر بن محمدرَحمۃُ اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ کے کَلام سے مَوْقُوفاً مَرْوی ہے :’’جس نے کتاب میں رسُول اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر دُرُود لکھا، جب تک آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وسلَّم کا نام کتاب میں رہے گا فِرِشتے اِس شخص پرصُبح وشام دُرُود بھیجتے رہیں گے۔‘‘ (القول البدیع،الباب الخامس فی الصلاۃ علیہ فی اوقات مخصوصۃ،ص۴۶۱ )
دواُنگلیوں کے سَبب مَغْفِرت ہوگئی
حضرتِ سَیِّدُنا ابُوالْفَضْل اَلکِنْدی عَلَیْہِ رَحْمَۃُاللّٰہِ الْقَوِی کو اِنتقال کے بعد عیسیٰ بن عَبَّاد عَلَیْہِ رَحْمَۃُاللّٰہِ الْجوَّادنے خَواب میں دیکھ کر دَریافت کیا کہ حق تعالیٰ نے کیا سُلوک کیا؟ اُنہوں نے جواب دیا، میرے ہاتھ کی صرف دو اُنگلیوں نے مجھے نَجات دلائی ہے۔حضرتِ سَیِّدُنا عیسیٰ بن عباد عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْجوَّادنے تَعجُّب و حیرانی سے پوچھا کہ اِس کا کیا مطلب ہے؟اُنہوں نے فرمایا:’’ بات یہ ہے کہ