Brailvi Books

گلدستۂ دُرُود و سلام
41 - 645
 دَریافت کیا: اے اَبُو زُرْعَہ! کون سی عِبادت کے صِلے میں  آپ کو یہ اِعْزازو اِکرام مِلا ہے۔اُنہوں  نے اِرشاد فرمایا:’’ میں  نے اپنے ہاتھ سے دس لاکھ حَدیثیں  لکھی ہیں  اور ہرحدیث میں  ’’عَنِ النَّبِیِّ‘‘کے بعد ’’صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمْ ‘‘لکھا ہے اورتُم جانتے ہو کہ نبیِّ رَحمت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے کہ جومُسلمان ایک مرتبہ مُجھ پردُرُود شریف بھیجتا ہے تو اللّٰہ تَعَالٰیاس پر دس رَحمتیں   نازِل فرماتاہے۔یہ دُرُود شریف کی بَرَکت ہے کہ خُداوَندِ عالَم نے مجھے فِرِشتوں  کا امام بنادیا ہے۔‘‘ (شرح الصدور،باب فی نبذ من اخبار من راٰی الموتی فی منامہ…الخ،ص : ۲۹۴ملخصًا)
	ایک شاعر نے دُرُود وسلام کے حوالے سے کیا خُوب کہا ہے:
نظر کا نُور،دلوں  کیلئے قَرار دُرُود			عَقِیدتوں  کا چَمن،رُوح کا نِکھار دُرُود
چراغِ یاسِ مُسلسل کے گُھپ اَندھیروں  میں   	غَموں  کی دُھوپ میں  ہے ابرِ سایہ دار دُرُود
دُرُود رُوح کی بالِیدگی کا ساماں  ہے			جَبِینِ شوق کو دیتا ہے اک نِکھار دُرُود
دُرُود نغمۂ نعتِ نبی کا زِینہ ہے			سدا بہار دُعاؤں  کا ہے وقار دُرُود
گُلاب ذِہن کے پردوں  پہ کِھلنے لگتے ہیں  		زَباں  پہ جب بھی مِری آتا ہے مُشکبار دُرُود
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اس حِکایت سے جہاں  حضرتِ سَیِّدُنا اَبُوزُرْعَہ رَحمۃُ اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِکی عَظْمَت وبُزُرگی ظاہر ہوتی ہے وہیں  یہ دَرس بھی مِلتا ہے کہ