Brailvi Books

گلدستۂ دُرُود و سلام
121 - 645
	سُبۡحٰنَ اللہ1!دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول کی بھی کیا خُوب مَدَنی بہاریں  ہیں  کہ اس سے وابَستگی کے ذَرِیعے نہ صِرف مُعاشَرے کے بگڑے ہوؤں  کی بگڑی بن جاتی ہے بلکہ وہ عشقِ رسول سے سرشار ہو کرصَوم و صلوٰۃ کے پابند اور دُرُودِ پاک کے عادی بن جایا کرتے ہیں  ایسی ہی ایک مَدَنی بہار سُنئے اورعمل کا جذبہ پیدا کیجئے۔چُنانچہ
بریک ڈانسرکیسے سُدھرا؟
 	لیاقَت پور (ضِلع رحیم یارخان، پنجاب) کے مقیم اسلامی بھائی کے بیان کا لُبِّ لُباب ہے: میں  ۱۴۰۹؁ھ بمطابق1989؁ء میں  خانْپور (ضلع رحیم یار خان) میں  رہائش پذیر تھا۔ ان دنوں  میں  ایک کراٹے کلب میں  کراٹے سیکھتا تھا۔ کراٹے رینکنگ کے مطابق میری گرین بیلٹ تھی (کراٹے کے کھیل میں  یہ ایک دَرَجہ ہے)  میں  اپنی ہی دنیا میں  مَست تھا۔ وَقت کے ساتھ ساتھ میرے نت نئے شوق و ارادے بڑھنے لگے۔ یہاں  تک کہ میں  نے باقاعدہ ایک ماہر اُستاد سے بریک ڈانس سیکھنا شروع کر دیاا پنے فن میں  میں  نے اتنی مَہارت حاصل کرلی کہ میرا اُستاد جو مجھے ڈانس سکھاتا تھا 1992؁ء میں  پاک پتن چلا گیا۔ میں  نے استاد کی غیر موجودگی میں  ڈانس کلب بہترین انداز میں  سنبھالا۔ ڈانس سیکھنے والے لڑکوں  کی تعداد بھی بڑھ گئی۔ وَقت کے ساتھ ساتھ مجھے شہرت ملی تو میں  لیاقت