Brailvi Books

گلدستۂ دُرُود و سلام
120 - 645
وابَستگی اور دعوتِ اسلامی کے سُنَّتوں  بھرے اجتماع میں  شرکت نیز مَدَنی انعامات پر عمل کرنا انتہائی مُفیدہے ۔مَدَنی انعامات دَر حقیقت اس پُرفِتن دور میں  باآسانی نیکیاں  کرنے اورگُناہوں  سے بچنے کا ایک بہترین اورجامع مَجْموعَہ ہے جو شیخِ طریقت، امیرِاہلسُنَّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علاّمہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطارؔ قادری رَضَوی دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے بصُورتِ سُوالات اپنے مُرِیْدِین، مُحِبِّیناور مُتَعَلِّقین کو عطا فرمایا ہے ان مَدَنی انعامات میں  آپ دَامَت بَرکاتہُمُ الْعالیہ نے جہاں عِلْم وعَمل کی ترغیب دی، وہیں  جا بجا احمد مجتبیٰ، محمدِ مصطفیٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی ذاتِ سِتُودَہ صِفات پر دُرُودِپاک پڑھنے کا ذِہن بھی دیا ہے جیسا کہ مَدَنی انعام نمبر 5میں  فرماتے ہیں  : ’’کیا آج آپ نے اپنے شَجَرے کے کچھ نہ کچھ اَوْراد اور کم اَزْ کم ۳۱۳ بار دُرُود شریف پڑھ لئے ؟‘‘
	مَدَنی انعام نمبر 49 میں  فرماتے ہیں  : ’’کیا آج آپ نے ضَروری گُفتگُو بھی کَم سے کَم اَلفاظ میں  نمٹانے کی کوشش فرمائی؟ نیز فُضُول بات مُنہ سے نکل جانے کی صُورت میں  فَوراً نادِم ہو کر دُرُود شریف پڑھ لیا؟‘‘
	اسی طرح مَدَنی انعام نمبر 51 میں  فرماتے ہیں  :’’کیا آپ نے اس ہفتے اجتماع میں  آغاز ہی سے شریک ہو کر (جتنا بیٹھ سکیں  اتنی دیر) دوزانو بیٹھ کر اکثر نگاہیں  نیچی کئے ہر بیان ذِکر و دُعا اور کھڑے ہو کر صلوٰۃ و سلام میں  شِرکت اور مسجد میں  (مع حلقہ تہجُّد و نمازِ فجر، اشراق، چاشت ) ساری رات اعتکا ف فرمایا؟‘‘