Brailvi Books

گلدستۂ دُرُود و سلام
119 - 645
صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی ذاتِ طیبہ بَشریَّت کے ساتھ ساتھ نُورسے بھی معمور ہے۔ نُوروبَشر کی مزید معلومات کیلئے مُفَسّرشہیر حکیمُ الْاُمَّت حضرتِ مُفْتی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الحنّان کے ’’رسالۂ نُور‘‘ کامُطالَعَہ بے حد مُفید ثابت ہوگا۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
	سرکارِنامدار،مدینے کے تاجدار،حبیبِ پرْوَرْدَگارصَلَّی اللّٰہ تعالٰی عَلَیہ واٰلہٖ وسلَّم کا ارشادِ نور بار ہے :’’زَیِّنُوْا مَجَالِسَکُمْ بِالصَّلٰوۃِ عَلَیَّ فَاِنَّ صَلٰوتَکُم عَلَیَّ نُورٌ لَّکُمْ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ،تم اپنی مَجلسوں  کو مجھ پر دُرُودِ پاک پڑھ کر آراستہ کرو کیونکہ تمہارا مجھ پردُرُودِ پاک پڑھنا بروزِقِیامت تمہارے لئے نُور ہو گا۔‘‘(جامع صغیر، حرف الزای ،ص۲۸۰،حدیث:۴۵۸۰)
	سُبۡحٰنَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ!کس قَدر خُوش نصیب ہیں  وہ لوگ جو اپنی زِندگی میں  حُضُورعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُوَالسَّلامپردُرُود وسلام پڑھنے کوصبح و شام کا وَظِیفہ بناتے ہیں  ، روزِ قیامت ان کا پڑھا ہوا دُرُودِ پاک ان کیلئے نُو رہوگا ۔ 
   کَعْبے کے بَدْرُ الدُّجی تم پہ کروڑوں  دُرُود
طیبہ کے شمسُ الضُّحٰی تم پہ کروڑوں  دُرُود	  (حدائقِ بخشش،ص۲۶۴)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دُرُودِپاک کی عادت بنانے کے لئے تبلیغِ ْقُرآن وسُنَّتکی عالمگیر غیر سیاسی تَحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے