Brailvi Books

گلدستۂ دُرُود و سلام
117 - 645
اللّٰہ تَبَارَکَ وَتَعَالٰی کا فرمانِ نُور بار ہے:
قَدْ جَآء َکُمْ مِّنَ اللّٰہِ نُوْرٌ وَّکِتٰبٌ مُّبِیْنٌ (پ ۶، المآئدہ: ۱۵) 
ترجمۂ کنزالایمان: بیشک تمہارے پاس اللّٰہ کی طرف سے ایک نور آیا اور روشن کتاب۔
	حضرتِ سَیِّدُناامام محمد بن جَرِیر طَبَریعَلَیْہِ رَحْمَۃُاللّٰہ الْقوی (مُتَوَفّٰی۱۳۰ ھ) فرماتے ہیں  : ’’بِالنُّوْرِ مُحَمَّدًا( صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم)اَلَّذِیْ اَنَارَاللّٰہُ بِہِ الْحَقَّ وَاَظْہَرَ بِہِ الْاِسْلَامَ یعنی نور سے مُراد محمدصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ہیں  کہ جن کے ذریعے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّنے حق کو روشن اور اسلام کو ظاہر فرمادیا۔(تفسیرالطّبری،پ۶،المائدہ ؤ،تحت الآیۃ۱۵،۴ /۵۰۲ )
سب سے پہلی تَخْلیق
	حضرتِ سیِّدُنا جابِر بن عبدُاللّٰہ انصاری رضی اللّٰہ تعالٰی عَنْہُماسے روایت ہے ، وہ کہتے ہیں  ، میں  نے عرض کی:’’یارسُولَ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!’’ بِاَبِیْ اَنْتَ وَاُمِّیْ اَخْبِرْنِیْ عَنْ اَوَّلِ شَیْ ءِِ خَلَقَہٗ اللّٰہُ تَعَالٰی قَبْلَ الْاَشْیَاءِ، یعنی یارسُولَ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم میرے ماں  باپ آپ پر قربان! مجھے بتائیے کہ سب سے پہلیاللّٰہ عَزَّوجَلَّ نے کیا چیز بنائی؟ ‘‘ فرمایا:’’یَاجَابِرُ اِنَّ اللّٰہَ تَعَالٰی قَدْ خَلَقَ قَبْلَ الْاَشْیَاءِ نُوْرَ نَبِیِّکَ مِنْ نُوْرِہ ،یعنی اے جابِر ! بے شک اللّٰہتعالیٰ نے تمام