ہیں ، جن کی نگاہِ ولایت نے لاکھوں مسلمانوں بالخُصوص نوجوانوں کی زندگیوں میں مَدَنی اِنقلاب برپا کردیا۔آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سلسلہ ٔعالیہ قادِریہ رَضویہ میں مُرید کرتے ہیں اور قادری سلسلے کی تو کیا بات ہے کہ حضور غوثِ اعظم رضی اللّٰہ تعالی عنہ فرماتے ہیں !’’میرا مُرید چاہے کتنا ہی گناہ گار ہو (ااِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ ) وہ اس وقت تک نہیں مَرے گا ،جب تک توبہ نہ کرلے۔ ‘‘ (آدابِ مرشد کامل، ص ۲۲)
جوکسی کا مُرید نہ ہو اُس کی خِدمت میں مَدَنی مشورہ ہے! کہ اپنی دنیا و آخرت کی بہتری کے لئے اس زمانے کے سلسلۂ عالیہ قادِریہ رَضویہ کے عظیم بزرگ شیخ طریقت ، امیرِاہلسنَّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا مُرید ہوجائے۔ یقیناً مُرید ہونے میں نُقصان کا کوئی پہلو ہی نہیں ، دونوں جہاں میں اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ فائدہ ہی فائدہ ہے ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
اللّٰہتعالیٰ ہمیں اپنے نیک بندوں کا دامن عطا فرمائے ،اچھوں کے صَدقے ہمیں اچھا بنائے اور ہمیں پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر کثرت سے دُرُود ِپاک پڑھنے کی توفیق عطا فرمائے۔
اٰمِیْن بِجَاہ النَّبِیِّ الاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
٭…٭…٭…٭…٭…٭