Brailvi Books

غسل کا طریقہ
25 - 28
 (بہارِ شریعت  ج۱ص۳۵۳)مگر پاک پانی یا مِٹّی پر قادر ہونے پر وُضو یا تیمم کرکے نماز پڑھنی ہوگی ۔
خ وُضواورغسل دونوں کیتَیَمُّمکاایک ہی طریقہ ہے۔        (جوہرہ ص۲۸)
خجس پر غُسل فرض ہے اس کیلئے یہ ضروری نہیں  کہ وُضواورغُسل دونوں کیلئے دو تَیَمُّم کرے بلکہ ایک ہی میں  دونوں کی نیَّت کرلے دونوں  ہوجا ئیں  گے اوراگرصرف غسل یا وُضوکی نیت کی جب بھی کافی ہے۔			(بہارِ شریعت ج۱ص۳۵۴)
خجن چیزوں سے وُضوٹوٹ جاتاہے یاغُسل فَرض ہوجاتاہے اُن سیتَیَمُّمبھی ٹوٹ جاتاہے اورپانی پر قادِر ہونے سے بھیتَیَمُّمٹو ٹ جاتا ہے ۔	       (اَیْضاً ص۳۶۰)
خعورت نے اگرناک میں پھو ل وغیرہ پہنے ہوں تونکال لے ورنہ پھول کی جگہ مسح نہیں ہوسکے گا۔					       (اَیْضاً ص۳۵۵)
خہونٹوں کاوہ حِصّہ جوعادَتاًمنہ بندہونے کی حالت میں دکھائی دیتاہے اِس پرمسح ہوناضَروری ہے اگرمنہ پرہاتھ پھَیرتے وقت کسی نے ہونٹوں  کو زورسے دبالیاکہ کچھ حِصّہ مَسح ہونے سے رَہ گیا توتَیَمُّمنہیں  ہوگا ۔ اِسی طرح زورسے آنکھیں بندکرلِیں جب بھی نہ ہوگا۔						    (اَیْضاً)
خانگوٹھی،گھڑی وغیرہ پہنے ہوں تواُتارکران کے نیچے ہاتھ پھَیرنافرض ہے۔اسلامی بہنیں بھی چُوڑیا ں  وغیر ہ ہٹاکراُن کے نیچے مسح کریں۔تَیَمُّمکی اِحتیاطیں  وُضو سے بڑھ کر ہیں۔							    (اَیْضاً)