خبیمار یا بے دست و پا خود تَیَمُّمنہیں کرسکتا تو کوئی دوسرا کروادے اِس میں تَیَمُّم کروا نے والے کی نیّت کا اعتبار نہیں ،جس کو تَیَمُّمکروایا جارہا ہے اُس کو نیّت کرنی ہو گی ۔
(اَیْضاً ص۳۵۴، عالمگیری ج۱ص۲۶)
مَدَنی مشورہ: وُضوکے اَحکام سیکھنے کیلئے مکتبۃُ المدینہ کا مطبوعہ ’’وضو کا طریقہ ‘‘ ۱ور نَماز سیکھنے کیلئے رسالہ ’’نَمازکا طریقہ‘‘کامُطالَعَہ مُفیدہے ۔
یاربِِّّ مصطَفیٰ ! ہمیں بار بار غسل کے مسا ئل پڑھنے ،سمجھنے اور دوسروں کو سمجھانے اور سنّت کے مطابِق غسل کرنے کی توفیق عطا فرما۔
امین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وسلَّم
غم مدینہ ، بقیع ،
مغفر ت اوربے حساب
جنّت الفردوس میں
آقا کے پڑوس کاطالب
۴ربیع الغوث
۱۴۳۲ھ
یہ رِسالہ پڑھ کر دوسرے کودے د یجئے
شادی غمی کی تقریبات ،اجتماعات ،اَعراس اور جلوسِ میلاد وغیرہ میں مکتبۃ المدینہ کے شائع کردہ رسائل اور مَدَنی پھولوں پر مشتمل پمفلٹ تقسیم کرکے ثواب کمائیے ، گاہکوں کو بہ نیّتِ ثواب تحفے میں دینے کیلئے اپنی دُکانوں پر بھی رسائل رکھنے کا معمول بنائیے، اخبار فروشوں یا بچّوں کے ذَرِیعے اپنے مَحَلّے کے گھر گھر میں ماہانہ کم از کم ایک عدد سنّتوں بھرا رسالہ یا مَدَنی پھولوں کاپمفلٹ پہنچاکر نیکی کی دعوت کی دھومیں مچائیے اور خوب ثواب کمائیے۔