Brailvi Books

غسل کا طریقہ
19 - 28
 {۲}کتاب پرکوئی دوسری چیزیہاں تک کہ قلم بھی مت رکھئے بلکہ جس صندوق میں کتاب ہواُس پربھی کوئی چیزنہ رکھئے۔			      (اَیْضاً  ص۳۲۸)
اَوراق میں پُڑیا باندھنا
 {۱}مسائل یادِینیات کے اَوراق میں پُڑیاباندھنا،جس دسترخوان یا بچھونے پر اَشعار  وغیر ہ کچھ تحریر ہو ان کا استِعمال مَنع ہے۔			( بہارِ شریعت ج۱ ص۳۲۸ )
 {۲} ہرزَبان کے حُروفِ تَہَجِّی کا ادب کرناچاہئے۔( تفصیلی معلومات کیلئے فیضانِ سنّت کے باب’’ فیضانِ بسمِ اللہ ‘‘ صَفْحَہ 113سے صَفْحَہ123 تک کا مُطالعہ فرمالیجئے )
 {۳}مُصلّے کے کونے میں عُموماًکمپنی کے نام کی چِٹ سِلائی کی ہوئی ہوتی ہے اس کو نکال دیاکریں۔
مُصلّے پرکعبۃُ اللہ شریف کی تصویر
	ایسے مُصلّے جن پرکعبۃُاﷲشریف یاگنبدِخضرابناہواہوان کونَمازمیں  استِعما ل کرنے سے مقدَّس شَبِیہہ پرپاؤں  یاگُھٹناپڑنے کا اِمکان رہتاہے لہٰذا نماز میں  ایسے مُصلّے کااستِعمال کرنامناسِب نہیں۔				     (فتاوٰی اہلسنَّت )
وَسوَسوں  کا ایک سبب 
	غُسلخانے میں پیشاب کرنے سے وَسوَسے پیداہوتے ہیں۔حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن مُغَفَّل رضی اللہ تعالٰی عنھسے روایت ہے کہ رسولِ کریم ،رء وفٌ رَّحیم عَلَیہِ اَفْضَلُ