الصّلٰوۃِ وَالتَّسلیم نے اِس سے مَنع فرمایا کہ کوئی شخص غسل خانے میں پیشاب کرے اور فرمایا: بیشک عُموماً اس سے وَسوَسے پیدا ہوتے ہیں۔ (سُنَنِ ابوداوٗد ج۱ص۴۴حدیث۲۷)
تَیَمُّم کا بیان
تَیَمُّمکے فرائض
تَیَمُّم میں تین فرض ہیں :{۱}نِیّت{۲}سارے منہ پرہاتھ پھیرنا {۳}کُہنیوں سَمیت دونوں ہاتھوں کامَسح کرنا۔ (بہارِ شریعت ج۱ ص۳۵۳۔۳۵۵ )
’’تَیَمُّم سیکھ لو ‘‘کے دس
حُروف کی نسبت سے تَیَمُّم کی 10سُنّتیں
{۱}بِسمِ اﷲشریف کہنا{۲}ہاتھوں کوزمین پرمارنا{۳}زمین پرہاتھ مار کرلوٹ دینا(یعنی آگے بڑھانااورپیچھے لانا){۴}اُنگلیاں کُھلی ہوئی رکھنا{۵} ہاتھوں کوجھاڑ لینایعنی ایک ہاتھ کے انگوٹھے کی جڑکودوسرے ہاتھ کے انگوٹھے کی جڑ پر مار نا مگریہ احتیاط رہے کہ تالی کی آوازپیدانہ ہو{۶}پہلے مُنہ پھرہاتھوں کامَسح کرنا{۷} دونوں کامسح پے درپے ہونا{۸}پہلے سیدھے پھراُلٹے ہاتھ کا مسح کرنا {۹}داڑھی کا خِلال کرنا{۱۰}اُنگلیوں کاخِلال کرناجبکہ غُبارپَہُنچ گیاہو۔اگرغبارنہ پہنچا ہو مَثَلاًپتھر وغیرہ کسی ایسی چیزپرہاتھ ماراجس پر غبارنہ ہوتوخِلال فرض ہے خِلال کیلئے دوبارہ زمین پرہاتھ مارنا ضَروری نہیں۔ (بہارِ شریعت ج۱ ص۳۵۶)