(INK)کا جِرم ، عام لوگوں کیلئے مکّھی،مچھّرکی بِیٹ لگی ہوئی رَہ گئی اور توجُّہ نہ رہی توغُسل ہوجائیگا۔ہاں معلوم ہوجانے کے بعدجُدا کرنااوراس جگہ کا د ھونا ضَروری ہے پہلے جو نَما ز پڑ ھی وہ ہوگئی۔ (بہارِ شریعت ج۱ ص۳۱۹)
بچّہ کب بالِغ ہوتا ہے ؟
لڑکا بارہ سال اورلڑکی نوبرس سے کم عمر تک ہرگزبالِغ وبالِغہ نہ ہوں گے اور لڑکا لڑکی دونوں (ہِجری سِن کے اِعتِبار سے) 15 برس کی کامل عمر میں ضَرورشَرعاً بالِغ وبالِغہ ہیں ، اگرچِہ آثارِ بُلُوغ (یعنی بالِغ ہونے کی علامتیں )ظاہِر نہ ہوں ۔ان عمروں کے اندر اگر آثار پائے جائیں ،یعنی خواہ لڑکے خواہ لڑکی کوسوتے خواہ جاگتے میں اِنزال ہو(یعنی منی نکلے)۔۔ یا۔۔ لڑکی کوحَیض آئے ۔۔یا۔۔ جِماع سے لڑکا (کسی لڑکی کو)حامِلہ کر دے ۔۔یا۔۔ (جِماع کی وجہ سے)لڑکی کو حَمْل رہ جائے تو یقینا بالِغ و بالِغہ ہیں۔ اور اگر آثار نہ ہوں ، مگر وہ خود کہیں کہ ہم بالِغ وبالِغہ ہیں اورظاہِر حال ان کے قول کی تکذیب نہ کرتا(یعنی جھٹلاتا نہ)ہو تو بھی بالِغ وبالِغہ سمجھے جائیں گے اورتمام اَحکام بُلُوغ کے نِفاذ پائیں گے اور(لڑکے کے) داڑھی مونچھ نکلنا یا لڑکی کے پِستان(یعنی چھاتی) میں اُبھار پیدا ہونا کچھ مُعْتَبَر نہیں ۔ (فتا وی رضویہ ج ۹ ۱ ص ۳۰ ۶ )
کتابیں رکھنے کی ترتیب
{۱}قراٰنِ پاک سب کتابوں کے اوپررکھئے پھرتفسیرپھرحدیث پھرفِقہ پھر دیگر اسلامی کتابیں۔ ( بہارِ شریعت ج۱ ص۳۲۷ )