Brailvi Books

غسل کا طریقہ
16 - 28
{۳}اسی طرح کسی ایسے کپڑے یارُومال وغیرہ سے قراٰنِ پاک پکڑناجائزہے جونہ اپنے تابِع ہونہ قراٰنِ پاک کے ۔				(اَیْضاً)
{۴}کُرتے کی آستین،دوپٹے کے آنچل سے یہاں تک کہ چادر کاایک کونا اس کے کندھے پرہے توچادرکے دوسرے کونے سے قراٰنِ پاک کو چُھوناحرام ہے کہ یہ سب چیزیں اس (چھونے والے)کے تابع ہیں۔				(اَیْضاً)
{۵}قراٰنِ پاک کی آیت دُعاکی نِیّت سے یاتَبَرُّککیلئے مَثَلاًبِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمیاادائے شکرکیلئے اَلۡحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیۡنَۙ یاکسی مسلمان کی موت یا کسی قسم کے نقصان کی خبر پر اِنَّا لِلہِ وَ اِنَّاۤ اِلَیۡہِ رٰجِعُوۡنَ یاثنا کی نیّت سے پوریسُوْرَۃُ الْفَاتِحَہ یا  آیۃُ الکرسییاسُورَۃُ الْحَشْرکی آخِری تین آیات پڑھیں اوران سب صورتوں میں  قر اٰ ن پڑھنے کی نِیّت نہ ہوتوکوئی حَرَج نہیں۔	                     (اَیْضاً)
{۶}تینوں قُلبِلالفظِقُلبہ نِیّتِ ثَنا پڑھ سکتے ہیں۔لفظِقُلکیساتھ ثنا کی نیّت سے بھی نہیں پڑھ سکتے کیونکہ اس صورت میں ان کاقراٰن ہونا مُتَعَیّن ہے ،نیّت کوکچھ دَخل نہیں۔							 (اَیْضاً)
{۷}بے وُضوکو قراٰن شریف یاکسی آیت کاچُھوناحرام ہے۔بِغیرچُھوئے زَبا نی یادیکھ کرپڑھنے میں  مُضایَقہ نہیں۔ 			          ( بہارِ شریعت ج۱ ص۳۲۶ )
{۸}جس برتن یا کٹورے پرسورۃ یاآیتِ قُراٰنی لکھی ہوبے وُضواوربے غُسل کواس