ڈالئے پورا غسل نئے سرے سے کرنا ضَروری نہیں ۔ (ماخوذازبہارِ شریعت ج۱ ص۳۱۸ )
بالٹی سے نہاتے وقت اِحتِیاط
اگربالٹی کے ذَرِیعے غُسل کریں تواِحتیاطاًاُسے تِپائی(STOOL) وغیرہ پر رکھ لیجئے تاکہ بالٹی میں چھینٹیں نہ آئیں۔نیزغُسل میں استِعما ل کرنے کا مگ بھی فرش پرنہ ر کھئے ۔
بال کی گِرِہ
بال میں گِرِہ پڑجائے توغُسل میں اسے کھول کرپانی بہاناضَروری نہیں ۔ (اَیْضاً) ’’قرآن مقد ّس ہے ‘‘ کے دس حُروف کی نسبت سے ناپاکی
کی حالت میں قراٰنِ پاک پڑھنے یا چھونے کے 10 مسائل
{۱}جس پرغُسل فرض ہواُس کو مسجِدمیں جانا،طواف کرنا،قراٰنِ پاک چھونا، بے چُھوئے زَبانی پڑھنا،کسی آیت کالکھنا،آیت کاتعویذلکھنا(لکھنا اس صور ت میں حرام ہے جس میں کاغذ کا چھونا پایا جائے ، اگر کاغذ کو نہ چھوئے تو لکھنا جائز ہے ) (غیر مطبوعہ فتاویٰ اہلسنّت) ایسا تعویذ چُھونا،ایسی انگوٹھی چُھونایا پہننا جس پرآیت یاحُروفِ مُقَطَّعات لکھے ہوں حرام ہے ۔ ( بہارِ شریعت ج۱ ص۳۲۶ )(موم جامے والے یا پلاسٹک میں لپیٹ کر کپڑے یا چمڑے وغیرہ میں سِلے ہوئے تعویذ کو پہننے یا چھُونے میں مُضایَقہ نہیں )
{۲}اگرقراٰنِ پاک جُزدان میں ہوتوبے وُضویا بے غُسل جُزدان پرہاتھ لگا نے میں حَرَج نہیں۔ ( بہارِ شریعت ج۱ ص۳۲۶ )