Brailvi Books

غسل کا طریقہ
14 - 28
 بارِش وغیرہ میں بھی نہائیں  توپاجامہ یاشلوارکے اوپرمزید رنگین موٹی چادر لپیٹ لیجئے تاکہ پاجامہ پانی سے چِپک بھی جائے تو را نوں  وغیرہ کی رنگت ظاہِرنہ ہو۔
تنگ لباس والے کی طرف نظر کرنا کیسا؟
	لباس تنگ ہو یا زور سے ہوا چلی یا بارش یا ساحِلِ سَمُندر یا نَہَر وغیرہ میں  اگرچِہ موٹے کپڑے میں  نہائے اور کپڑا اِس طرح چپک جائے کہ سِتر کے کسی کامِل عُضْو مَثَلاً ران کی مکمّل گولائی کی ہیئت (اُبھار)ظاہر ہوجائے ایسی صورت میں  اُس (مخصوص) عُضْو  کی طرف دوسرے کو نظر کرنے کی اجازت نہیں۔یِہی حُکم تنگ لباس والے کے سِتْر کے اُبھرے ہوئے عُضْوِ کامِل کی طرف نظر کرنے کا ہے۔
ننگے نہاتے وقت خوب احتیاط 
	حَمّام میں  تنہاننگے نہائیں یاایساپاجامہ پہن کرنہائیں کہ اس کے چِپک جانے سے رانوں وغیرہ کی رنگت ظاہِرہوسکتی ہے توایسی صورت میں قبلے کی طرف منہ یاپیٹھ مت کیجئے۔
غسل سے نزلہ بڑھ جاتاہو تو ؟
	زُکام یاآشَوبِ چشم وغیرہ ہواوریہ گمانِ صحیح ہوکہ سرسے نہانے میں  مَرَض بڑھ جائے گایادیگراَمراض پیداہوجائیں گے توکُلّی کیجئے، ناک میں پانی چڑھا ئیے او ر گردن سے نہائیے۔اور سر کے ہر حصے پر بھیگا ہوا ہاتھ پھیر لیجئے غسل ہوجائے گا ۔بعد ِ صِحّت سردھو