سرکارِ اعظم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ {۵} طواف {۶} دُخولِ منیٰ {۷} جمروں پر کنکریاں مارنے کیلئے تینوں دن{۸} شبِ براء ت {۹} شبِ قدر{۱۰} عرفہ کی رات {۱۱}مجلس میلاد شریف {۱۲}دیگر مجالسِ خیر کیلئے {۱۳}مُردہ نہلانے کے بعد {۱۴}مجنون(یعنی پاگل) کو جُنون (پاگل پن)جانے کے بعد {۱۵}غَشی سے افاقے کے بعد {۱۶} نشہ جاتے رہنے کے بعد{۱۷}گناہ سے توبہ کرنے {۱۸} نئے کپڑے پہننے کیلئے {۱۹} سفر سے آنے والے کیلئے {۲۰}اِستحاضہ کا خون بند ہونے کے بعد {۲۱}نَمازِ کسوف وخسوف {۲۲}نمازِ استسقا کیلئے {۲۳}خوف و تاریکی اور سخت آندھی کیلئے {۲۴}بدن پر نجاست لگی اور یہ معلوم نہ ہو اکہ کس جگہ لگی ہے ۔
(بہارِشریعت ج۱ص۳۲۴،۳۲۵،دُرِّمُختارو رَدُّالْمُحتار ج۱ص۳۴۱۔۳۴۳)
ایک غُسل میں مختلف نیَّتیں
جس پرچند غسل ہوں سب کی نِیّت سے ایک غُسل کرلیا،سب اداہوگئے سب کاثواب ملے گا۔جُنُب نے جُمُعہ یا عید کے دن غُسلِ جنابت کیا اور جمعہ اور عید وغیرہ کی نیّت بھی کرلی سب ادا ہو گئے، اگر اُسی غُسل سے جمعہ اور عید کی نماز ادا کرلے۔
(ماخوذاًبہارِ شریعت ج۱ ص۳۲۵)
بارِش میں غُسل
لوگوں کے سامنے سِتْرکھول کرنہاناحرام ہے ۔(فتاوٰی رضویہ مُخَرَّجہ ج۳ ص۳۰۶)