Brailvi Books

غسل کا طریقہ
12 - 28
 استنجاخانے میں بھی اِسی طرح احتیاط فرمائیے۔قبلے کی طرف منہ یاپیٹھ ہو نے کا معنی یہ ہے کہ 45دَرَجے کے زاوِیے کے اندراندرہو۔لہٰذایہ احتیاط بھی ضَروری ہے کہ45    ڈِگری کے زاوِیے(اینگلANGLE) کے باہَر ہو۔ اس مسئلے سے اکثر لوگ نا وا قِف ہیں  ۔
W.C.کا رُخ دُرُست کیجئے 
 	مہربانی فرماکراپنے گھروغیرہ کے ڈبلیو۔سیW.C.))اور فَوّارے کارُخ  اگرغَلَط ہوتواس کی اِصلاح فرمالیجئے۔زِیادہ احتیاط اِس میں  ہے کہ w.c.قبلے سے 90کے دَرَجے پر یعنی نَماز پڑھنے میں سلام پھیرنے کے رُخ کردیجئے ۔مِعمار عُموماً تعمیراتی سَہولت اور خوبصورتی کا لحاظ کرتے ہیں  آدابِ قبلہ کی پرواہ نہیں  کرتے ۔ مسلمانوں  کو مکان کی غیر واجِبی بہتری کے بجائے آخِرت کی حقیقی بہتری پر نظر رکھنی چاہئے۔
کچھ نیکیاں  کمالے جلد آخِرت بنالے
بھائی نہیں  بھروسا ہے کوئی زندگی کا
کب کب غُسل کرنا سنّت ہے 
	جُمُعہ،عیدُالفِطر،بقرعید،عَرَفے کے دن (یعنی 9ذُوالْحجۃِالْحرام ) اور اِحرام باندھتے وَقت نہاناسُنّت ہے۔                  (فتاوٰی عالمگیری ج۱ص۱۶)     
کب کب غسل کرنا مُستَحَب ہے 
	{۱}وُقوفِ عرفات{۲} وُقوفِ مزدلفہ{۳} حاضریٔ حرم {۴} حاضریٔ