Brailvi Books

غسل کا طریقہ
11 - 28
بار حَرَکت دے۔اگرتالاب وغیرہ ٹھہرے پانی میں نہایاتو اعضاء کوتین بارحَرَکت دینے یاجگہ بدلنے سے تَثْلِیث(تَثْ ۔لِیْ۔ثْ)یعنی تین بار دھونے کی سنّت ادا ہوجائیگی۔ برسات میں ( یا نل یا فوارے کے نیچے ) کھڑا ہونا بہتے پانی میں کھڑے ہونے کے حُکم میں ہے۔بہتے پانی میں وُضو کیا تو وُہی تھوڑی دیر اس میں عُضوکورہنے دینااور ٹھہرے پانی میں  حَرَکت دیناتین باردھونے کے قائم مقام ہے۔ (بہارِ شریعت ج۱ ص۳۲۰)   وُضو اورغسل کی ان تمام صورَتوں میں  کُلّی کرنااورناک میں پانی چڑھاناہوگا۔
فَوّارہ جاری پانی کے حکم میں  ہے 
	فتاویٰ اہلسنّت ( غیر مطبوعہ )میں  ہے :فوّارے ( یا نَل ) کے نیچے غسل کرنا جاری پانی میں  غسل کرنے کے حکم میں  ہے لھٰذا اسکے نیچے غسل کرتے ہوئے وُضُو اور غسل کرتے وقت کی مدّت تک ٹھہرا تو تَثْلِیث کی سنَّت ادا ہوجائے گی۔ چُنانچِہ ’’دُرِّمُخْتار ‘‘میں  ہے :اگر جاری پانی یابڑے حوض یا بارِش میں  وُضو اورغسل کرنے کے وقت کی مدّت تک ٹھہرا تو اس نے پوری سنّت ادا کی۔ (دُرِّمُختار ج۱ص۳۲۰)   یاد رہے! غسل یا وُضُو میں  کلّی کرنا اور ناک میں  پانی چڑھانا ہے ۔
فَوّارے کی اِِحتِیاطیں 
	اگرآپ کے حمّام میں فَوّارہ(SHOWER)ہوتواسے اچھّی طرح دیکھ لیجئے کہ اُس کی طرف مُنہ کرکے ننگے نہانے میں مُنہ یاپیٹھ قبلے شریف کی طرف تو نہیں  ہو رہی ۔