Brailvi Books

غسل کا طریقہ
10 - 28
 دعا پڑھنا چاہئے جس سے اُس کی عادت چھوٹ جائے ؟ 
ارشادِ اعلیٰ حضرت :وہ گنہگار ہے     ۱    ،عاصی ہے ،اصرار کے سبب مرتکبِ کبیرہ ہے ،فاسِق ہے ، حشر میں  ایسوں  کی( یعنی مشت زنی کرنے والوں کی) ہتھیلیاں  گابھن ( یعنی حامِلہ) اُٹھیں  گی جس سے مجمعِ اعظم میں  اُن کی رُسوائی ہوگی اگر توبہ نہ کریں ، اور اللہ عَزَّوَجَلَّمُعاف فرماتا ہے جسے چاہے اور عذاب فرماتا ہے جسے چاہے ۔اُسے چاہئے کہ لاحول شریف کی کثرت کرے اور جب شیطان اس حَرَکت کی طرف بلائے تو فوراً دل سے مُتَوَجِّہ بخدا عَزَّوَجَلَّ ہوکر لاحول پڑھے۔ نمازِ پنجگانہ کی پابندی کرے ۔نَمازِصُبح کے بعد بلا ناغہسُوْرَۃُ الْاِخْلَاص شریف کا وِرد رکھے ۔ وَاللہ تَعالیٰ اَعلم ۔ 			      (فتاوٰی رضویہ ج ۲۲ ص ۲۴۴) 
 (شجرۂ عطاریہ صَفْحَہ 16 پر ہے: ہر صبح سُوْرَۃُ الْاِخْلَاص گیارہ بار پڑھے اگر شیطان مع لشکر کے کوشش کرے کہ اس سے گناہ کرائے نہ کرا سکے جب تک کہ یہ خود نہ کرے )  
بہتے پانی میں غُسل کاطریقہ
	اگربہتے پانی مثلاً دریا،یانَہَرمیں نہایاتوتھوڑی دیراس میں رُکنے سے تین بار دھونے،ترتیب اوروُضویہ سب سنّتیں اداہوگئیں۔اس کی بھی ضَرورت نہیں  کہ اَعضاء کو تین 


 ـــــــــــــــــــمدینہ
    ۱    جَلَق کے ہوشرُبا نقصانات کی تفصیلی معلومات کیلئے سگِ مدینہ عفی عنہ کا رسالہ ’’امرد پسندی کی تباہ کاریاں ‘‘ پڑھ لیجئے۔