5 ضَروری اَحکام
{۱}منی شَہوت کے ساتھ اپنی جگہ سے جُدانہ ہوئی بلکہ بوجھ اُٹھانے یا بُلندی سے گرنے یافُضلہ خارِج کرنے کیلئے زورلگانے کی صورت میں خارِج ہوئی توغسل فرض نہیں۔وُضوبَہَرحال ٹوٹ جائے گا{۲}اگرمنی پتلی پڑگئی اورپیشاب کے وقت یا وَیسے ہی بِلاشہوت اس کے قطرے نکل آئے غسل فرض نہ ہواوُضوٹوٹ جائیگا {۳} اگر اِحتِلام ہونایادہے مگراس کاکوئی اثرکپڑے وغیرہ پرنہیں توغسل فرض نہیں {۴} نَماز میں شَہوت تھی اورمنی اُترتی ہوئی معلوم ہوئی مگرباہَرنکلنے سے قبل ہی نَمازپوری کر لی اب خارِج ہوئی تونَمازہوگئی مگراب غسل فرض ہوگیا ۔(بہارِ شریعت ج۱ ص ۳۲۱ تا ۳۲۲) {۵}اپنے ہاتھوں سے مادّہ خارِج کرنے سے غسل فرض ہوجاتاہے۔یہ گناہ کا کام ہے۔حدیثِ پاک میں ایساکرنے والے کو مَلعون کہاگیاہے ۔(اَمالی ابن بشران ج۲ص۵ رقم ۴۷۷ ، حاشِیَۃُ الطَّحْطاوی علی مَراقی الْفَلاح ۹۶) ایساکرنے سے مردانہ کمزوری پیداہوتی ہے اوربارہادیکھاگیاہے کہ باِلآخر آدَمی شادی کے لائق نہیں رہتا ۔
مُشت زنی کا عذاب
میرے آقا اعلیٰ حضرت ،امامِ اہلسنّت مولاناشاہ احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرحمٰن کی خدمت میں عرض کیا گیا :ایک شخصمَجْلُوق(یعنی مُشت زنی کرنے والا) ہے وہ اِس فِعل سے نہیں مانتا ہے ،ہر چند ا س کو سمجھایا ہے، آپ تحریر فرمائیں ، اِس کا کیا حَشر ہوگا اور اُس کو کیا