Brailvi Books

غریب فائدے میں ہے
6 - 30
فرمَانِ مُصطَفٰے صَلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم:جس نے مجھ پر صبح و شام دس دس بار دُرود ِپاک پڑھا اُسے قیامت کے دن میری شفاعت ملے گی۔(مجمع الزوائد)

پر مجھے کچھ کھانا دے دیجئے۔ حضرتِ سیِّدُنا ابراہیم بن اَدْہَم عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَکْرَمنے تین روٹیاں  اور کچھ کھجوریں  اُس حاجت مند کو دے دیں  اور فرمایا:’’غم خواری کرنا اہلِ ایمان کا حصّہ ہے۔‘‘(روض الریاحین،ص۲۷۲)
	اللہُ رَبُّ الْعِزَّتعَزَّوَجَلَّ کی اُن پر رحمت ہو اور اُن کے صدْقے ہماری بے حساب مَغْفِرَت ہو۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیہ وَ اٰلہٖ وَ سَلَّم 
مانندِ شمْع تیری طرف لَو لگی رہے	دے لطْف میری جاں  کو سوزوگداز کا
کیوں  کر نہ میرے کام بنیں  غیب سے حسنؔ	بندہ بھی ہوں  تو کیسے بڑے کارساز کا
(ذوقِ نعت)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
غرباء وفُقَرا 500 سال پہلے جنّت میں 
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! مذکورہ واقِعہ سے پتا چلا کہفَقْروغُربت باعثِ سعادت ہے نہ کہ باعثِ آفت۔ غریبوں  مسکینوں  کے آخِرت میں  مزے ہوں  گے کہ مالی عبادات جیسے زکوٰۃ، فِطرَہ، حج وغیرہ کے متعلِّق پوچھ گَچھ سے مامون (یعنی امْن میں ) ہوں  گے کیونکہ یہ اَحکام مال دار وصاحبِ اِستِطاعت مسلمانوں  کے لئے ہیں۔ بروزِ محشر جبکہ مال دار بارگاہِ رَبِّ ذُوالْجَلالعَزَّوَجَلَّ میں  اپنے مال کیمُتَعَلِّق حساب کتاب دینے میں  مشغول ہوں  گے، اِدھر نادار مسلمان اللہ عَزَّوَجَلَّ کی رحمت ومَشِیَّت سے داخِلِ جنّت ہو رہے ہوں  گے اور یوں