Brailvi Books

غریب فائدے میں ہے
4 - 30
فرمَانِ مُصطَفٰے صَلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم:جو مجھ پر دس مرتبہ دُرُودِ پاک پڑھے اللہ عزّوجلّاُس پر سو رحمتیں نازل فرماتا ہے ۔ (طبرانی)

دل کو نرم کرنے کا نسخہ
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!امیرالمؤمنینحضرت مولائے کائنات، علی المرتضیٰ شیر خدا کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجھَہُ الْکَرِیم کی سادگی پر ہماری جان قربان ہو۔ اتنی اتنی مشقتیں  برداشت کرنے کے باوجود زبان پر کبھی حرف شکایت نہ لاتے ۔ غذا کے ساتھ ساتھ آپ کا لباس بھی انتہائی سادہ ہوا کرتا تھا۔ ایک بار آپ کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجھَہُ الْکَرِیم کی خدمت میں  عرض کی گئی، آپ اپنی قمیص میں  پیوند کیوں  لگاتے ہیں ؟  فرمایا: یَخْشَعُ الْقَلْبُ وَ یَقْتَدِی بِہِ الْمُؤْمِنُ یعنی اس سے دل میں  خشوع پیدا ہوتا ہے اور اس سے لوگ بندۂ مومن کی اِقتدا کرتے ہیں  ۔(حلیۃ الاولیاء، علی بن ابی طالب، ۱/۱۲۴، رقم:۲۵۴)        
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیب !  صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!غُربَت اللہ عَزَّوَجَلَّ کی نعمت ،نبیِّ رحمت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیہ وَ اٰلہٖ وَ سَلَّمکی چاہت،بَہُت ساری فضیلت اور بے شمار فوائِد کا پیش خیمہ ہے، اِسی وجہ سے اللہ والوں  نے غُربت کو پسند فرمایاجیسا کہ
غُربَت کے فوائِد
	حضرتِ سیِّدُنا اِبراہیم بن بَشَّارعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفّار فرماتے ہیں : میں  حضرتِ سیِّدُنا ابراہیم بن اَدْہَمعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَکْرَم کے ہمراہ سفَر پر تھا اورہم دونوں  روزے سے تھے، مگر