Brailvi Books

غریب فائدے میں ہے
24 - 30
فرمَانِ مُصطَفٰے صَلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم: مجھ پر درود پڑھ کر اپنی مجالس کو آراستہ کرو کہ تمہارا درود پڑھنا بروزِ قیامت تمہارے لیے نور ہوگا۔ (فردوس الاخبار)

ہوئے تھے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّوَجَلَّبِغیر کسی سِفارِش ورِشوت کے مجھے مُلازَمت مل گئی۔ ہمارے گھر والے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافِلہ کورس اور مَدَنی ماحول کی بَرَکت دیکھ کر دنگ رہ گئے اوراَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے مُحِبّ بن گئے ۔ یہ بیان دیتے وَقت اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّوَجَلَّمیں  دعوتِ اسلامی کی علاقائی مُشاوَرَت کے خادِم ( نگران) کی حیثیت سے اپنے عَلاقے میں  سنّتوں  کے ڈنکے بجا رہا ہوں  اور مَدَنی اِنعامات و مَدَنی قافِلوں  کی دھومیں  مچا رہا ہوں۔
نوکَری چاہئے ، آئیے آئیے	قافِلے میں  چلیں ، قافِلے میں  چلو
تنگدستی مِٹے، دُور آفت ہٹے	لینے کو بَرَکتیں ، قافِلے میں  چلو
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! بیان کو اِختِتام کی طرف لاتے ہوئے سنّت کی فَضیلت اور چند سنّتیں اور آداب بیان کرنے کی سعادت حاصِل کرتا ہوں  ۔ تاجدارِ رسالت، شَہَنْشاہِ نُبُوَّت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیہ وَ اٰلہٖ وَ سَلَّم کا فرمانِ جنّت نشان ہے: ’’جس نے میری سنّت سے  مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سےمَحَبَّت کی وہ   جنّت  میں  میرے ساتھ ہو گا ۔‘‘
 (مِشْکاۃُ الْمَصابِیح،کتاب الایمان،باب الاعتصام بالکتاب الخ،الفصل الثانی، ۱/۵۵، حدیث:۱۷۵)
سینہ تری سنّت کا مدینہ بنے آقا
جنّت میں  پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا