فرمَانِ مُصطَفٰے صَلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم: جب تم رسولوں پر درود پڑھو تو مجھ پر بھی پڑھو، بے شک میں تمام جہانوں کے ربّ کا رسول ہوں۔ (جمع الجوامع)
ماحول میں آنے اور سلسلۂ رُوزگار پانے کا واقِعہ کچھ یوں بیان فرمایا: 19.6.2003کو ایک اسلامی بھائی کے دعوت دینے پر دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتِماع کی طرف رُخ ہوا مگر پابندی نہیں تھی۔بے رُوزگاری کے سبب پریشانی تھی، ایک اسلامی بھائی کی انفِرادی کوشِش کے نتیجے میں مَدَنی قافِلہ کورس کیلئے دعوتِ اسلامی کے عالمی مرکز فیضانِ مدینہ میں داخِلہ لے لیا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّوَجَلَّ عاشِقانِ رسول کی صحبتوں اور بَرَکتوں نے مجھ گنہگار پر مَدَنی رنگ چڑھا دیا، اور جینے کا ڈھنگ سکھا دیا۔ مَدَنی قافِلہ کورس پورا کرنے کے دوسرے یا تیسرے دن بعض دوستوں نے بتایا کہ K.E.S.C. کو ملازِموں کی ضَرورت ہے ، ہم نے بھی درخواستیں جَمْع کروا دی ہیں آپ بھی کرو ا دیجئے ۔ میں نے عرض کی، آج کل صِرف درخواستوں پر کہاں ! سِفارِشوں بلکہ (رِشوتوں ) پر نوکَریوں کی ترکیب بنتی ہے! اپنے پاس تو کچھ بھی نہیں۔بِالآخِر اُن کے اصرار پر میں نے ’’درخواست ‘‘ جمع کروا دی۔ اِبتِداءً تحریری ٹیسٹ ہوئے پھر انٹر ویو کے بعد میڈیکل ٹیسٹ کی صورَت بنی ۔بے شُمار اَثَرو رُسوخ والی درخواستوں کے باوُجُود میں واحِد ایسا تھا کہ ہر جگہ کامیاب رہا! فائنل انٹر ویو میں گھر والوں نے زور دیا کہ پینٹ شرْٹ پہن کر جاؤ مگر میں تو عا شِقانِ رسول کی صُحبت کی بَرَکت سے اِنگریزی لباس ترک کر چُکا تھا لہٰذا سفید شلوار قمیص میں ہی پَہُنچ گیا ۔افسر نے میرا مذہبی حُلیہ دیکھ کر مجھ سے بعض اسلامی معلومات کے سُوالات کئے۔ جن کے میں نے بآسانی جوابات دے دیئے کیوں کہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّوَجَلَّ میں نے یہ سب مَدَنی قافِلہ کورس کے اندر سیکھے