Brailvi Books

غریب فائدے میں ہے
22 - 30
فرمَانِ مُصطَفٰے صَلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم: جو مجھ پر ایک بار درود پڑھتا ہے اللہ اس کیلئے ایک قیراط اجر لکھتا ہے اور قیراط اُحد پہاڑ جتنا ہے۔ (عبد الرزاق)

تیرے پاس ذلیل و خوار ہوکر، طلوعِ فجر کے ساتھ سوبار کہا کر ’’سُبْحٰنَ اللہِ وَبِحَمْدِہٖ سُبْحٰنَ اللہِ الْعَظِیْمِ وَ بِحَمْدِہٖ اَسْتَغْفِرُ اللہ‘‘  اُن صحابیرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کو سات دن گزرے تھے کہ خدمت ِ اقدس میں  حاضر ہوکر عرض کی: ’’حضور! دنیا میرے پاس اس کثرت سے آئی، میں  حیران ہوں  کہاں  اٹھاؤں  کہاں  رکھوں !‘‘
(لسان المیزان، حرف العین، ۴/۳۰۴، حدیث: ۵۱۰۰،زرقانی علی المواہب،ذکر طبہ صلی اللہ علیہ وسلم من داء الفقر،۹/۴۲۸واللفظ لہ) 
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اچّھوں  کی صحبتیں  اور نیکوں  کی دعائیں  ضرور اپنا رنگ دِکھاتی ہیں۔آفات وبلیّات اور مشکلات میں  اللہ عَزَّوَجَلَّ کے بَرگُزِیدہ بندوں سے مدد طلَب کرنے سے بلائیں  ٹلتی اورمشکلیں  کافُور ہوتی ہیں۔
	نیز قراٰن وسنّت کی عالَمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہونے  اور عاشقانِ رسول کے ساتھ مَدَنی قافلوں  میں  سفَر کرنے کی برکت سے بھی حاجات بَر آنے، مشکِلات حل ہونے اور مَصائب دُور ہونے کے بے شُمار واقِعات ملتے ہیں ، جیسا کہ دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی ادارے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ 1548 صفْحات پر مشتمل کتاب ’’فیضانِ سنّت‘‘ جلد اوّل صفْحہ 980پر ہے:
مدنی بہار: K.E.S.C میں  نوکری مل گئی
	اَورنگی ٹاؤن( بابُ المدینہ کراچی) کے ایک ذمّہ دار اسلامی بھائی نے اپنے مَدَنی