Brailvi Books

غریب فائدے میں ہے
21 - 30
فرمَانِ مُصطَفٰے صَلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم: شبِ جمعہ اور روزِ جمعہ مجھ پر کثرت سے درود پڑھو کیونکہ تمہارا درود مجھ پر پیش کیا جاتا ہے۔ (طبرانی)
ارشاد فرمایا: جب تم اپنے گھر میں  داخل ہوتو سلام کرو اگرچہ کوئی بھی نہ ہو،پھر مجھ پر سلام  بھیجو اور ایک بار قُلْ ھُوَاﷲشریف پڑھو۔ اس شخص نے ایسا ہی کیا تواللہ تعالٰی نے اسے اتنا مالدار کردیا کہ اس نے اپنے ہمسایوں  اور رشتے داروں  میں  بھی تقسیم کرنا شروع کر دیا۔
(القول البدیع،الباب الثانی فی ثواب الصلاۃ علی رسول اللہ الخ، ص۲۷۳ )
تنگدستی کا علاج
	مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ419 صفْحات پر مشتمل کتاب ’’مدنی پنج سورہ‘‘ صفْحہ 246 پر ہے:’’یَا مَلِکُ‘‘90بارجو غریب ونادارروزانہ پڑھا کرے  اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ غربت سے نجات پائے گا۔‘‘(مدَنی پنج سورہ، ص۲۴۶) 
تُو ہے مُعْطِی وہ ہیں  قاسم یہ کرم ہے تیرا
تیرے محبوب کے ٹکڑوں  پہ پلوں  گا یا ربّ
(وسائل بخشش)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
رزق میں  برکت کا وظیفہ	
	دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتاب ’’ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت ‘‘کے صفحہ 128پر ہے:ایک صحابی (رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ ) خدمت ِاقدس (صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم) میں  حاضر ہوئے اور عرض کی: دنیا نے مجھ سے پیٹھ پھیر لی۔ فرمایا: کیا وہ تسبیح تمہیں  یاد نہیں  جو تسبیح ہے ملائکہ کی اور جس کی برکت سے روزی دی جاتی ہے۔ خلقِ دنیا آئے گی