Brailvi Books

غریب فائدے میں ہے
20 - 30
فرمَانِ مُصطَفٰے صَلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم:جس نے مجھ پر ایک مرتبہ درود پڑھا اللہاس پر دس رحمتیں بھیجتا اور اس کے نامۂ اعمال میں دس نیکیاں لکھتا ہے۔ (ترمذی)

کھولی تو دِیناروں  سے بھر ی ہوئی تھی، وہ بَہُت خوش ہوا اور وہیں  سے واپس پلَٹ کر حضرتِ سیِّدُنا مَعْرُوف کَرْخِیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی کی خدمت میں  حاضِر ہو گیاتاکہ اِس پیش آنے والے واقِعہ کی رُوداد بتائے آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے اُس شخص کو دیکھتے ہی فرمایا:’’اے اللہ عَزَّوَجَلَّکے بندے! جب تیری حاجت پوری ہو گئی تھی تو واپس کیوں  آیا؟ اللہُ رَحْمٰن عَزَّوَجَلَّتجھے اپنے حِفْظ وامان میں  رکھے ، اَہل وعِیال کی طرف یہ کہتے ہوئے لوٹ جا: ’’مَا شَآءَ اللہُ کَانَ۔‘‘
(عیون الحکایات، ص۲۷۸)
	اللہُ رَبُّ الْعِزَّتعَزَّوَجَلَّکی اُن پر رحمت ہواور اُن کے صدْقے ہماری بے حساب مَغْفِرَت ہو۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیہ وَ اٰلہٖ وَ سَلَّم 
کیوں  کر نہ میرے کام بنیں  غیب سے حسنؔ
بندہ بھی ہوں  تو کیسے بڑے کارساز کا
(ذوقِ نعت)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
روزی میں  بَرَکت کا بہترین نسخہ
	حضرت سیدُنا سَہَلْ بن سَعَدساعِدی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ بیان کرتے ہیں  کہ ایک شخص نے حضورِ اَقْدَس، شفیعِ روز ِمَحْشَرصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیہ وَ اٰلہٖ وَ سَلَّم کی خدمتِ بابَرَکت میں  حاضر ہوکر اپنی غُربت اور تنگ دستی کی شکایت کی۔ نبیٔ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیہ وَ اٰلہٖ وَ سَلَّم نے