Brailvi Books

غریب فائدے میں ہے
16 - 30
فرمَانِ مُصطَفٰے صَلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم:مجھ پر کثرت سے دُرُودِ پاک پڑھو بے شک تمہارا مجھ پر دُرُودِ پاک پڑھنا تمہارے گناہوں کیلئے مغفرت ہے۔ (ابن عساکر)
ہیں ، جیسا کہ  حضرتِ سیِّدُنا ابوسعید خُدْرِی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں : مَساکین سے مَحَبَّتکرو، کیونکہ میں  نے رسولِ خدا، محبوبِ اَنبِیاء صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیہ وَ اٰلہٖ وَ سَلَّمکو دُعا میں  یہ اَلفاظ شامِل فرماتے سنا :’’اَللَّہُمَّ اَحْیِنِیْ مِسْکِیْنًا وَاَمِتْنِیْ مِسْکِیْنًا وَاحْشُرْنِیْ فِیْ زُمْرَۃِ الْمَسَاکِیْنَیعنی اے اللہ(عَزَّوَجَلَّ)! مجھے مسکینی کی حالت میں  حیات اور مسکینی کی حالت میں ہی وِصال عطا فرما اور گروہِ مساکین میں  میرا حشْر فرما۔‘‘ 
 (ابنِ ماجہ،کتاب الزھد،باب مجالسۃ الفقراء،ج۴،ص۴۳۳،حدیث:۴۱۲۶)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!غُربت ومسکینی اپنے جِلَو(یعنی مَعیِّت)میں  کتنی برکتیں  لئے ہوئے ہے کہ شَہَنْشاہِ خوش خِصال، پیکرِ حُسن وجمال، رسولِ بے مثالصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیہ وَ اٰلہٖ وَ سَلَّمبھی گروہِ مَساکین میں  شامِل ہونے اور اِسی گروہ کو اپنی رَفاقت کی برکتوں  سے نَوازنے کی خواہش اور اِن سے مَحَبَّت کی تلقین فرما رہے ہیں۔
سلام اُس پر کہ جس کے گھر میں  چاندی تھی نہ سونا تھا
سلام اُس پر کہ ٹوٹا بوریا جس کا بِچھونا تھا
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
فُقَرا سے محبّت قُربَتِ الٰہی  کا سبب
	 حضرتِ سیِّدُنا اَنَس بن مالِکرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ رِوایت کرتے ہیں  کہ